ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان کا یہ بلے باز مشکل میں، آئی سی سی نے شروع کی اسپاٹ فکسنگ کی تفتیش

عمراکمل نے دعوی کیا تھا کہ 2015 میں ہندوستان کے خلاف میچ سے قبل انہیں اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش ملی تھی۔

  • Share this:
پاکستان کا یہ بلے باز مشکل میں، آئی سی سی نے شروع کی اسپاٹ فکسنگ کی تفتیش
پاکستانی کھلاڑی کے خلاف میچ فکسنگ کی جانچ ہوگی۔

ایک طرف جہاں پاکستان کی ٹیم کو ایشیا کپ کے فائنل میں خراب کھیل کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے وہیں دوسری طرف اس کے ایک کھلاڑی کے خلاف آئی سی سی کی اینٹی کرپشن یونٹ نے جانچ شروع کردی ہے۔


ہم بات کررہے ہیں پاکستانی ٹیم سے باہرچل رہے بلے بازعمراکمل کی، جنہوں نے کچھ وقت قبل دعویٰ کیا تھا کہ ہندوستان کے خلاف میچ سے قبل 2015 میں ان سے اسپاٹ فکسنگ کرنے کے لئے رابطہ کیا گیا تھا۔


عمراکمل نے کچھ ماہ قبل ایک انٹرویو کے دوران سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے ساتھ عالمی کپ 2015 میں بکی نے اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کی تھی، لیکن انہوں نے یہ پیشکش مسترد کردی تھی۔ انہوں نے سما ٹی وی کوبیان دیتے ہوئے کہا تھا "مجھے ورلڈ کپ 2015 میں ہندوستان کے خلاف دو ڈاٹ گیند کھیلنے کا آفرملاتھا، جس کے لئے مجھے دو لاکھ ڈالر دینے کی پیشکش کی گئی تھی، وہ ہمارا ورلڈ کپ 2015 میں ہندوستان کے خلاف پہلا میچ تھا"۔


عمراکمل کےخلاف میچ فکسنگ کی جانچ ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ "ایسے ہی کئی آفرمجھے پہلے بھی ملے ہیں۔ ہندوستان کے خلاف میچ میں مجھے باہر بیٹھنے کو کہا گیا تھا، لیکن میں نے واضح طورپرانکارکردیا کہ میں پاکستان کے لئے کھیلوں گا اورمجھے ایسے آفرکبھی نہ دیں"۔ اب آئی سی سی نے اس بات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے عمراکمل کے خلاف جانچ شروع کردی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عمراکمل کافی وقت سے ٹیم سے باہر چل رہے ہیں۔ ان کی خراب فٹنس اس کی وجہ ہے۔ عمراکمل کو گزشتہ سال ہوئی چمپئنزٹرافی کی ٹیم سے باہرنکال دیا گیا تھا۔ انگلینڈ میں فٹنس ٹسٹ میں ناکام ہونے کے بعد انہیں واپس پاکستان بھیج دیا گیا تھا۔ ساتھ ہی عمراکمل کے موجودہ کوچ مکی آرتھر سے بھی اچھے تعلقات نہیں ہیں۔ عمراکمل نے مکی آرتھرپرگالیاں دینے کا الزام عائد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:    کراری ہار کے بعد کپتان سرفراز احمد نے کیا اعتراف، اس معاملہ میں ہندوستانی بلے باز پاکستانیوں سے ہیں کافی آگے

یہ بھی پڑھیں:   امام الحق نے کردی ایک ایسی " بڑی غلطی " جو پاکستانی ٹیم پر پڑ گئی بھاری ، گنوانا پڑ گیا میچ

یہ بھی پڑھیں:   وہاب ریاض ، سہیل تنویر اور محمد حفیظ سمیت کئی پاکستانی کھلاڑیوں کو پی سی بی نے دیا بڑا جھٹکا

 

 

 
First published: Sep 26, 2018 08:26 PM IST