ہوم » نیوز » اسپورٹس

آئی سی سی نے رشبھ پنت، جو روٹ اور اسٹرلنگ کو مین پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزدکیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل کے روز ہندوستان کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت (Rishabh Pant)، انگلینڈ کے کپتان جوروٹ اور آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کو آئی سی سی مین پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ (ICC Best Player of the Month) کے لئے نامزد کیا۔

  • Share this:
آئی سی سی نے رشبھ پنت، جو روٹ اور اسٹرلنگ کو مین پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزدکیا
آئی سی سی نے رشبھ پنت، جو روٹ اور اسٹرلنگ کو مین پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزدکیا

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل کے روز ہندوستان کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت (Rishabh Pant)، انگلینڈ کے کپتان جوروٹ اور آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کو آئی سی سی مین پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لئے نامزد کیا۔  آئی سی سی نے ہر ماہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کو پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ دینے کا اعلان کیا تھا، جس کے لئے آئی سی سی نے منگل کو تین مرد کھلاڑیوں کو نامزد کیا۔ 23 سالہ پنت نے حال ہی میں اختتام پذیر آسٹریلیا میں دو ٹیسٹ کھیلے تھے اور انہوں نے سڈنی ٹیسٹ میں 97 اور چوتھے اور آخری ٹسٹ میں ناٹ آوٹ 89 رن بنائے تھے، جس کی بدولت ٹیم انڈیا کو آسٹریلیا کے خلاف تاریخی جیت میں مدد ملی تھی۔


انگلینڈ کے کپتان روٹ نے سری لنکا کے خلاف حالیہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور 228 اور 186 ر ن کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ان کی ان اننگز کی بدولت انگلینڈ نے سری لنکا کو دو۔صفر سے شکست دے کر کلین سوئپ کیا تھا۔ اس ایوارڈ کے لئے نامزد تیسرے ممبر اسٹرلنگ نے متحدہ عرب امارات (یواے ای ) کے خلاف دو ون ڈے اور افغانستان کے خلاف تین ون ڈے میچ کھیلے جس میں انہوں نے تین سنچریاں بنائیں۔


دریں اثنا، خواتین کے زمرے میں، پاکستان کی ڈیانا بیگ اور جنوبی افریقہ کی شبنم اسماعیل اور ماریجین کاپ کو وومن پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ مرد اور خواتین پلیئر آف دی منتھ کےفاتحین کا اعلان مہینے کے دوسرے پیر کے روز آئی سی سی کے ڈیجیٹل چینلز پر کیا جائے گا۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 02, 2021 11:33 PM IST