ہوم » نیوز » اسپورٹس

طمنچے پہ ڈسکو: افغانستان کے لوگ گولیاں برساکر منا رہے کرکٹ کا جشن، یہاں دیکھیں۔۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان فرید ہوٹک نے بتایا " افغان کرکٹر پورے مہینے روزے رکھتے ہیں۔ وہ نماز بھی پڑھتے ہیں'۔

  • Share this:
طمنچے پہ ڈسکو: افغانستان کے لوگ گولیاں برساکر منا رہے کرکٹ کا جشن، یہاں دیکھیں۔۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان فرید ہوٹک نے بتایا " افغان کرکٹر پورے مہینے روزے رکھتے ہیں۔ وہ نماز بھی پڑھتے ہیں'۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے وارم اپ میچ میں جب افغانستان نے پاکستان کو ہرایاتھا تب پورے ملک میں گولیاں چلاکر جشن منایا گیا تھا۔ اس رات پستول، شاٹ گن ، اور اے کے۔47 کی گولیوں کی آوازیں فضا میں گونج اٹھی تھیں۔  پورا ملک اس جیت کی خوشی میں جھوم اٹھا تھا۔ طویل وقت سے جنگ کی مار جھیل رہے اس ملک نے کرکٹ میں کافی تیزی سے کامیابی کی سیڑھیاں چڑھی ہیں۔ افغانستان نے گزشتہ سال کوالی فائنگ ٹورنامنٹ میں آئیر لینڈ کو ہراکر ورلڈ کپ میں جگہ بنائی تھی۔ وہ پہلے میچ میں سنیچر کو آسٹریلیا سے کھیلے گا۔


کابل کے رہنے والے 18 برس کت بشیر احمد کا کہنا ہے کہ 'افغانستان کی ٹیم اگر اچھا کھیلتی ہے تو ہم سبھی کیلئے فخر کا لمحہ ہوگا'۔ افغانستان  کیلئے  یہ  جیت  اس  لئے  بھی  اہم  تھی  کہ  اس  کے  لوگوں  کا ماننا ہے کہ پڑوسی ملک پاکستان کی وجہ سے انہیں  کافی  پریشانیاں جھیلنی پڑی تھیں۔ بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ افغانستان میں سکیورٹی اور اقتصادی پریشانیوں کی وجہ پاکستان ہے۔


نظیر ناصری نے فیس بک پر لکھا، " اپنے دشمن نمبر ایک کو ہرانے خوشی الگ ہی ہے۔ خاص کر ہمارے ہیرو کیلئے آخر ہم نے پاکستان کو ہرا دیا'َ۔ اس نے گزشتہ سال ایشیا کپ میں سری لنکا و بنگلہ دیش کو ہرایا اور ہندستان سے ٹائی کھیلا تھا۔ ورلڈ کپ سے پہلے افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کپتان بدل دیا تھا۔ اپریل میں کپتان اصغر افغان کو ہٹاکر گلبدن نائب کو کمان سونپی تھی۔ اس پر کئی کرکٹروں نے اعتراض ظاہر کیا تھا۔


اس کے بعد رمضان کا مہینہ شروع ہوگیا اور ٹیم کے تقریبا سبھی کھلاڑی روزے رکھتے ہیں۔ ابھی بھی روزے چل رہے ہیں۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان فرید ہوٹک نے بتایا " افغان کرکٹر پورے مہینے روزے رکھتے ہیں۔ وہ نماز بھی پڑھتے ہیں'۔
First published: May 31, 2019 10:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading