ہوم » نیوز » اسپورٹس

عالمی کپ: فکسنگ روکنےکےلئےآئی سی سی نے اٹھایا بڑا قدم، کھلاڑیوں کے ساتھ سائے کی طرح رہیں گے یہ لوگ!۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسروارم اپ میچ سے لے کرٹورنامنٹ کے اخیرتک ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔

  • Share this:
عالمی کپ: فکسنگ روکنےکےلئےآئی سی سی نے اٹھایا بڑا قدم، کھلاڑیوں کے ساتھ سائے کی طرح رہیں گے یہ لوگ!۔
فکسنگ کولےکرآئی سی سی کافی محتاط ہے۔ آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ان دنوں فکسنگ کولے کرکافی محتاط ہے۔ 30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے عالمی کپ میں فکسنگ کوروکنے کے لئے آئی سی سی نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی سبھی ٹیموں کے ساتھ اینٹی کرپشن آفیسربھی ہوں گے، جو یہ طے کریں گے کہ کسی طرح کی کوئی بدعنوانی نہ ہو۔


ڈیلی ٹیلی گراف کی خبرکے مطابق یہ افسروارم اپ میچ سے لے کرٹورنامنٹ کے اخیرتک ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا 'اس سے پہلے آئی سی سی کے اینٹی کرپشن آفیسر ہرجگہ پرتعینات رہتے تھے۔ اسی وجہ سے ٹیموں کو ٹورنامنٹ کے دوران کئی افسران سے رابطہ کرنا پڑتا تھا۔


حالانکہ اس بارایسا نہیں ہے۔ اب ہرٹیم کے ساتھ ایک افسرپریکٹس میچ سے ٹورنامنٹ کے آخرتک رہے گا اوراسی ہوٹل میں ٹھہرے گا، جہاں ٹیمیں قیام کریں گی۔ آئی سی سی کے مطابق ٹیموں کے ساتھ ہوٹل میں رکنے کی وجہ سے افسرزیادہ قریب سے کھلاڑیوں پر نظر رکھ سکیں گے اورکسی بھی طرح کی مشکوک حرکت کا پتہ لگا سکیں گے۔


icc

عالمی کپ کا آغاز30 مئی سے ہوگا

آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 کا آغاز30 مئی سے ہورہا ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ کی میزبانی میں ہورہے اس عالمی کپ میں دنیا کی ٹاپ 10 ٹیمیں میدان میں اتررہی ہیں۔ جبکہ کرکٹ کے اس میلے کا پہلا میچ میزبان انگلینڈ اورجنوبی افریقہ کے درمیان 30 مئی کو لندن میں کھیلا جائے گا۔ اگرہندوستانی ٹیم کی بات کریں تو وہ 5 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیل کرعالمی کپ کا آغاز کرے گی۔ یہ میچ ساوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔ اس بارعالممی کپ میں سبھی میچ رابن راونڈ کے مطابق کھیلے جانے ہیں۔
First published: May 14, 2019 05:17 PM IST