ہوم » نیوز » اسپورٹس

ورلڈ کپ 2019: ٹیم انڈیا کا سیمی فائنل میں اس ٹیم سے ہوگا مقابلہ، جانئے کب ہے میچ

ٹیم انڈیا سیمی فائنل میں کس ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔ آیئے آپ کو بتاتے ہیں کہ کیا ہے سیمی فائنل حساب اور کیسے بیحد آسانی سے ٹیم انڈیا ورلڈ کپ فائنل میں پہنچ سکتی ہے؟

  • Share this:
ورلڈ کپ 2019: ٹیم انڈیا کا سیمی فائنل میں اس ٹیم سے ہوگا مقابلہ، جانئے کب ہے میچ
ہندوستانی ٹیم ۔ فائل فوٹو

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی سیمی فائنل کی ٹیمیں تقریبا طے ہوگئی ہیں۔ آسٹریلیا، ہندستان، انگلینڈ نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ وہیں نیوزی لینڈ کا بھی سیمی فائنل میں پہنچنا طے ہے کیونکہ نیٹ رن ریٹ کے مطابق وہ پاکستان سے کافی آگے ہے۔ اب ٹیم انڈیا کے فینس کے سامنے یہ سوال ہے کہ آخر ٹیم انڈیا سیمی فائنل میں کس ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔ آیئے آپ کو بتاتے ہیں کہ کیا ہے سیمی فائنل حساب اور کیسے بیحد آسانی سے ٹیم انڈیا ورلڈ کپ فائنل میں پہنچ سکتی ہے؟


سیمی فائنل میں ہندستان سے کون سی ٹیم بھڑے گی اس کا فیصلہ آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ کے آخری لیگ میچ سے طے ہوسکتا ہے۔ اگر آسٹریلیائی ٹیم ساؤتھ افریقہ کو شکست دے دیتی ہے تو ٹیم انڈیا سیمی فائنل میں انگلینڈ سے ٹکرائے گی۔ یہ میچ 11 جولائی کو ہوگا۔ وہیں اگر ٹیم انڈیا آخری لیگ میچ میں سری لنکا کو ہرا دیتی ہے اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیم آسٹریلیا کو شکست دیتی ہے تو ٹیم انڈیا سیمی فائنل میں نیوزی لیںڈ سے ٹکرائے گی ۔


 

First published: Jul 04, 2019 08:59 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading