ہوم » نیوز » اسپورٹس

ورلڈ کپ: سیمی فائنل سے پہلے جان سینا نے شیئر کی وراٹ کوہلی کی ایسی تصویر، سوچ میں پڑ گئے لوگ

  • Share this:
ورلڈ کپ: سیمی فائنل سے پہلے جان سینا نے شیئر کی وراٹ کوہلی کی ایسی تصویر، سوچ میں پڑ گئے لوگ

وراٹ کوہلی کی قیادت میں ٹیم انڈیا منگل کو ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلنے کو میدان پر اترے گی اور خطابی راؤنڈ میں پہنچنے کیلئے اسے نیوزی لینڈ کا سامنا کرنا ہوگا۔ ٹیم انڈیا کو خطاب کا مضبوط دعویدار مانا جارہا ہے اور ایسے میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی امید کی جارہی ہے۔ سیمی فائنل کیلئے پوری دنیا میں ٹیم انڈیا کے فینس جیت کی دعا مانگ رہے ہیں۔ وہیں ڈبلیو ڈبلیو ای سے سپر اسٹار جان سینا نے بھی وراٹ کوہلی کو عجیب طریقے سے مبارکباد بھیجی۔ (ایسا کہا جا سکتا ہے)۔

سولہ بار میں ورلڈ چیمپئن نے اپنے انسٹاگرام پر کوہلی کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ہاتھ ملا رہے ہیں لیکن وہ کس سے ہاتھ ملا رہے ہیں تصویر کے فریم میں نہیں دکھایا گیا۔ اس تصویر کے ساتھ جان سینا نے کوئی کیپشن نہیں دیا۔ یہ اسٹار اکثر ایسی عجیب وغریب فوٹو شیئر کرتے رہتے ہیں اور فینس کو اس تصویر پر سوچنے کو مجبور کردیتے ہیں۔

کوہلی کی ایسی تصویر شیئر کرکے بھی انہوں نے فینس کو سوچنے پر مجبور کردیا تھا کہ وہ کیا بولنا چاہتے ہیں۔ حالانکہ اس تصویر کا ایک ہی مطلب نکالا جا رہا ہے کہ جان سینا ہندستانی کپتان سے ہاتھ ملا رہے ہیں اور انہیں کوئی نہیں دیکھ سکتا۔ در اصل ڈبلیو ڈبلیو ای میں جان سینا اکثر ایک جملہ استعمال کرتے ہیں۔۔ وہ نیچے بریکٹ میں ہے

('you can't see me'.)








View this post on Instagram


A post shared by John Cena (@johncena) on Jul 7, 2019 at 11:26am PDT







First published: Jul 09, 2019 11:31 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading