உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہٹ مین روہت شرما کی سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ پر ہندوستان کی فتح

    ہٹ مین روہت شرما کی سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ پر ہندوستان کی فتح

    ہٹ مین روہت شرما کی سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ پر ہندوستان کی فتح

    ہندوستان نےعالمی کپ مقابلے میں جنوبی افریقہ کو نو وکٹ جھٹک کر 227 رن پر روک دیا اور پھر 47.3 اوور میں چار وکٹ پر 230 رن بنا کر فاتحانہ آغاز کیا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      ساؤتھمپٹن۔ لیگ اسپنر یجویندر چہل (51 رن، چار وکٹ) کی یاد گار کارکردگی اور نائب کپتان روہت شرما (ناٹ آؤٹ 122) کی سنچری کی بدولت دنیا کی دوسرے نمبر کی ٹیم ہندوستان نے آئی سی سی عالمی کپ میں اپنی مہم کی بہترین شروعات کرتے ہوئے پہلے مقابلے میں جنوبی افریقہ کو بدھ کے روز چھ وکٹ سے شکست سے دوچار کر دیا۔
      ہندوستان نے عالمی کپ مقابلے میں جنوبی افریقہ کو نو وکٹ جھٹک کر 227 رن پر روک دیا اور پھر 47.3 اوور میں چار وکٹ پر 230 رن بنا کر فاتحانہ آغاز کیا۔ چوکرس کے نام سے مشہور جنوبی افریقہ کو ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا جس سے اس کی امیدوں کو سخت جھٹکا لگا ہے۔
      واضح رہے کہ ہندوستان کی آئی سی سی ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف یہ مسلسل چھٹی جیت ہے۔
      First published: