ہوم » نیوز » اسپورٹس

ہندوستان بمقابلہ بنگلہ دیش: اس کمزوری سے ڈوب سکتی ہے ٹیم انڈیا کی کشتی

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 40 ویں میچ میں آج یعنی 2 جولائی کو انگلینڈ کے برمنگھم کے ایزبیسٹن گراؤنڈ میں ہندوستان۔ بنگلہ دیش کا مقابلہ ہونے جا رہا ہے۔

  • Share this:
ہندوستان بمقابلہ بنگلہ دیش: اس کمزوری سے ڈوب سکتی ہے ٹیم انڈیا کی کشتی
حال ہی میں نمرتا نے انسٹاگرام پر ‘Ask Me Anything’ سیشن کیا جس میں ان کے پسندیدہ ہندستانی کرکٹرس کے بارے میں پوچھا گیا۔ اس سوال کے جواب میں نمرتا نے کوہلی اور دھونی کا نام لیا۔ تصویر: انسٹاگرام۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 40 ویں میچ میں آج یعنی 2 جولائی کو انگلینڈ کے برمنگھم کے ایزبیسٹن گراؤنڈ میں ہندوستان۔ بنگلہ دیش کا مقابلہ ہونے جا رہا ہے۔ سیمی فائنل میں جگہ یقینی بنانے کے لئے ٹیم انڈیا کو یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔ ٹیم انڈیا 7 میچوں میں 11 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے۔ اس مقابلہ کو جیتنے کے بعد اس کے 13 پوائنٹس ہو جائیں گے۔ ایسے میں سیمی فائنل میں اس کی جگہ یقینی ہو جائے گی۔


لیکن انگلینڈ سے ملی شکست کے بعد ٹیم انڈیا کی کئی کمزوریاں سامنے آئی ہیں۔ خاص کر مہیندر سنگھ دھونی اور کیدار جادھو کی بلے بازی کو لے کر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ ایسے میں امید ہے کہ سیمی فائنل میں ٹیم انڈیا جگہ پختہ کرنے کے لئے دھونی اس میچ میں بہتر مظاہرہ کر کے ناقدین کا منھ بند کرنے کی کوشش کریں گے۔


دراصل، ہندوستانی ٹیم کھلاڑیوں کی فٹنس کے مسئلہ سے بھی نبردآزما ہے۔ اوپنر شکھر دھون کے بعد اب وجے شنکر بھی چوٹ کی وجہ سے عالمی کپ سے باہر ہیں۔ دھون کی جگہ ریشبھ پنت اور شنکر کی جگہ مینک اگروال ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں۔ مینک اگروال آج اپنے پہلے عالمی کپ کا پہلا میچ کھیلیں گے۔ وہیں، بھبنیشور کمار پاکستان کے خلاف مقابلہ میں زخمی ہو گئے تھے۔ راحت کی خبر یہ ہے کہ اب وہ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔


 

 

 
First published: Jul 02, 2019 11:22 AM IST