ہوم » نیوز » اسپورٹس

ہندوستان کی بنگلہ دیش کے خلاف جیت کے بعد پاکستان کی اٹکیں سانسیں! سیمی فائنل کی جنگ ہوئی دلچسپ

ٹیم انڈیا آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے، اس نے بنگلہ دیش کو شکست دے کرسیمی فائنل میں اپنی جگہ یقینی بنالی۔

  • Share this:
ہندوستان کی بنگلہ دیش کے خلاف جیت کے بعد پاکستان کی اٹکیں سانسیں! سیمی فائنل کی جنگ ہوئی دلچسپ
ٹیم انڈیا آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے، اس نے بنگلہ دیش کو شکست دے کرسیمی فائنل میں اپنی جگہ یقینی بنالی۔

آئی سی سی عالمی کپ 2019 میں ٹیم انڈیا کی شاندارکارکردگی جاری ہے، انگلینڈ سے ملی شکست کے بعد ہندوستانی ٹیم نے بنگلہ دیش کو28 رنوں سے شکست دے دی ہے اورعالمی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ ہندوستان مسلسل تیسری بارعالمی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچا ہے۔ آسٹریلیا اورہندوستان کےعلاوہ ابھی کسی بھی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنا طے نہیں ہے۔


ہندوستان کےعلاوہ آسٹریلیا پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکا ہے، لیکن سیمی فائنل میں اب بھی دو جگہ خالی ہیں، جن کے لئے تین ٹیموں کےدرمیان جنگ جاری ہے۔ انگلینڈ، نیوزی لینڈ اورپاکستان سیمی فائنل میں پہنچنے کی دوڑمیں ہیں۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کون سی ٹیم کیسے سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔


نیوزی لینڈ ایسے پہنچے گا سیمی فائنل میں


اس عالمی کپ میں نیوزی لینڈ نے 6 میں سے ایک بھی میچ نہیں گنوایا تھا، لیکن اس کے بعد اسے پاکستان اورآسٹریلیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ان دوشکست کے بعد اس کا سیمی فائنل میں پہنچنےکی پوزیشن خراب ہوگئی۔ فی الحال نیوزی لینڈ اب بھی دو طریقے سے سیمی فائنل میں جگہ بنا سکتا ہے۔ پہلا متبادل یہ ہے کہ وہ انگلینڈ کو شکست دے دے، اگر نیوزی لینڈ کوانگلینڈ سے شکست ملتی ہے تواس کے بعد اسے پاکستان کوبنگلہ دیشی ٹیم سے شکست ہی اسے آخری -4 میں پہنچا سکتی ہے۔

انگلینڈ ایسے پہنچے گا سیمی فائنل میں

میزبان انگلینڈ کو اس ٹورنامنٹ کی سب سے طاقتورٹیم بتایا جارہا تھا، لیکن اب اسے ہی سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے پاپڑ بیلنا پڑرہا ہے۔ انگلینڈ کواگرسیمی فائنل میں پہنچنا ہےتواسے نیوزی لینڈ کوہرانا ہوگا۔ اگراسے ہارملتی ہےتوپاکستان کی بنگلہ دیش کوشکست دینے سے فائدہ ملے گا اوروہ سیمی فائنل میں جگہ بنالے گی۔

پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید

پاکستان کواگرسیمی فائنل میں پہنچنا ہےتواسے جیت کے ساتھ ساتھ انگلینڈ کی شکست کی دعا بھی کرنی ہوگی۔ پاکستان کو اپنا اگلا میچ بنگلہ دیش سے کھیلنا ہے، جس میں اسے ہرحال میں جیت حاصل کرنی ہوگی۔ اس کےعلاوہ اس کے لئےانگلینڈ کی شکست بھی ضروری ہوگی۔ انگلینڈ کواپنا آخری میچ نیوزی لینڈ سے بدھ کو کھیلنا ہے۔
First published: Jul 03, 2019 12:04 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading