ہوم » نیوز » اسپورٹس

عالمی کپ: شعیب تو ریٹائر ہو گئے، اب اس پاکستانی بلے باز کو نکالا جائے گا!۔

عالمی کپ میں فلاپ رہے شعیب ملک نے ون ڈے کرکٹ سے سنیاس کا اعلان کر دیا۔ ایسا لگ رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں کئی سینئر کرکٹ کھلاڑیوں کی ٹیم سے چھٹی ہو جائے گی۔

  • Share this:
عالمی کپ: شعیب تو ریٹائر ہو گئے، اب اس پاکستانی بلے باز کو نکالا جائے گا!۔
پاکستانی ٹیم

عالمی کپ سے پاکستان کا پتہ صاف ہو گیا ہے۔ پاکستان کی جھولی میں 11 پوائنٹس تو آئے لیکن نیٹ رن ریٹ کے معاملہ میں وہ نیوزی لینڈ سے پیچھے رہ گیا۔ مداح بیحد ناراض ہیں۔ ایسا لگ رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کرکٹ بورڈ میں ہار کو لے کر ہنگامہ مچنے والا ہے۔ اس سے پہلے ہی عالمی کپ میں فلاپ رہے شعیب ملک نے ون ڈے کرکٹ سے سنیاس کا اعلان کر دیا۔ ایسا لگ رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں کئی سینئر کرکٹ کھلاڑیوں کی ٹیم سے چھٹی ہو جائے گی۔


عالمی کپ میں میچ در میچ محمد حفیظ فلاپ ہوتے رہے۔ لیکن پھر بھی انہیں موقع ملتا رہا۔ کپتان سرفراز اس امید میں بیٹھے تھے کہ حفیظ کسی نہ کسی اننگز میں ضرور رن بنائیں گے، لیکن ایسا ہوا نہیں۔ حفیظ کے فلاپ ہونے کا سلسلہ مسلسل جاری رہا۔ انہوں نے 8 میچوں میں 31.62 کی اوسط سے صرف 253 رن بنائے۔


اچھی شروعات کے باوجود وہ ہتھیار ڈالتے رہے۔ شروعاتی میچوں میں تو وہ 4 میں سے تین بار پارٹ ٹائم بالر کے شکار بنے۔ ایسا لگ رہا تھا کہ مانو وہ جان بوجھ کر آؤٹ ہو رہے ہیں۔ گیندبازی کے مورچے پر بھی وہ فلاپ رہے۔


حفیظ کا نان اسٹاپ فلاپ شو
حفیظ کا نان اسٹاپ فلاپ شو


شعیب ملک نے عالمی کپ میں پاکستان کا سفر ختم ہوتے ہی سبکدوشی کا اعلان کر دیا۔ کرکٹ شائقین کو لگا کہ شاید شعیب کے ساتھ ساتھ حفیظ بھی سنیاس لے لیں گے۔ لیکن ایسا نہیں ہوا۔ ایسے میں سوال اٹھتا ہے کہ سال 2003 میں ڈبیو کرنے والے حفیظ آخر کب کرکٹ کو الوداع کہیں گے۔ وہ 38 سال کے ہو چکے ہیں اور خراب کارکردگی کے مدنظر وہ مسلسل ناقدین کے نشانے پر رہے ہیں۔
First published: Jul 06, 2019 11:31 AM IST