ہوم » نیوز » اسپورٹس

ورلڈ کپ سیمی فائنل: مانچسٹر سے آئی ٹیم انڈیا کے لئے یہ بڑی خبر

کیا مینچیسٹر میں آج پھر سے بارش ہوگی؟ کیا آج ہندستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان بچا ہوا میچ ہوگا یا نہیں؟۔۔ کیا آج میچ کا نتیجہ سپر اوور سے نکلے گا یا پھر ٹیم انڈیا سیدھے فائنل میں پہنچ جائے گی۔؟ یہاں جانیں جواب۔۔

  • Share this:
ورلڈ کپ سیمی فائنل: مانچسٹر  سے آئی ٹیم انڈیا کے لئے یہ بڑی خبر
کیا مینچیسٹر میں آج پھر سے بارش ہوگی؟ کیا آج ہندستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان بچا ہوا میچ ہوگا یا نہیں؟۔۔ کیا آج میچ کا نتیجہ سپر اوور سے نکلے گا یا پھر ٹیم انڈیا سیدھے فائنل میں پہنچ جائے گی۔؟ یہاں جانیں جواب۔۔

کیا مانچسٹر میں آج پھر سے بارش ہوگی؟ کیا آج ہندستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان بچا ہوا میچ ہوگا یا نہیں؟۔۔ کیا آج میچ کا نتیجہ سپر اوور سے نکلے گا یا پھر ٹیم انڈیا سیدھے  فائنل میں پہنچ جائے گی۔؟ یہ وہ سوال ہیں جس کا جواب ہر کرکٹ شائقین تلاش رہے ہیں۔ لہذا آج ہر کسی کی نگاہیں مینچیسٹر کے آسمان پر ٹکی ہیں۔

..بارش تو ہوگی لیکن۔۔۔۔۔ مینچیسٹر سے فی الحال ٹیم انڈیا کیلئے اچھی خبر آرہی ہے۔ تازہ رپورٹ کے مطابق  مانچسٹر میں آج دن بھر بادل چھائے رہیں گے اور ہلکی بارش بھی ہوگی لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ بارش کے باوجود ٹیم انڈیا کو پورا بلے بازی کا موقع مل سکتا ہے۔ یعنی اس بات کی امید بیحد کم ہے کہ میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئیس قانوس سے نکالا جائے گا۔۔

موسم کاحال۔۔۔ ویدر رمورٹ کے مطابق آج سرف  0-10 ہی بارش کا اندیشہ ہے۔ مانچسٹر میں آج دھوپ بھی نکلھت گی۔ دوپہر 12 بجے اور پھر شام کو 5 بجے ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے باوجود 50 اوور کا کھیل ہونے کی پوری امید ہے۔۔


اب تک کا حال۔۔۔ کل جس وقت بارش کے چلتے کھیل کو روکا گیا نیوزی لینڈ نے 46.1  اوور میں 5 وکٹ نقصان پر 211 رن بنائے تھے۔ بھونیشور کمار اپنے اوور کی دوسری گیند کرنے ہی جارہے تھے کہ بارش نے کھیل روک دیا۔ اس کے بعد بارش نے رکنے کا نام نہیں لیا جس وجہ سے مقابلہ ریزروڈے میں چلا گیا۔ بدھ کو یہ مقابلہ اسی سے آگے شروع ہوگا۔ کل لمبے انتظار کے بعد بھی یہ مقابلہ دوبارہ شروع نہیں ہوسکا۔۔ آج کھیل ایک مرتبہ پھر شروع ہوگا۔ میچ وہیں سے شروع ہوگا جہاں کل کھیل کو روکا گیا تھا یعنی آج دوبارہ نہ تو ٹاس ہوگا اور نہ ہی نیوزی لینڈ کی ٹیم پھر سے پورا 50 اوور بلے بازی کرے گی۔۔

First published: Jul 10, 2019 12:47 PM IST