دبئی: ٹیم انڈیا (Team India) کو زمبابوے کے خلاف ونڈے سیریز جیتنے کا بڑا فائدہ ملا ہے۔ ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ کیا۔ ٹیم آئی سی سی کی تازہ ترین ونڈے رینکنگ میں (ICC ODI Team Rankings) تیسرے مقام پر بنی ہوئی ہے، لیکن اس کے ریٹنگ پوائنٹ میں اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستان کے اب 111 پوائنٹ ہوگئے ہیں۔ پاکستان نے بھی نیدر لینڈ کو 0-3 سے شکست دی اور 107 ریٹںگ پوائنٹ لے کر وہ چوتھے مقام پر برقرار ہیں۔ یعنی دونوں کے درمیان صرف 4 پوائنٹ کا فرق ہے۔ نیوزی لینڈ 124 پوائنٹ کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔ اس نے ویسٹ انڈیز کو 1-2 سے شکست دی۔ وہیں انگلینڈ کی ٹیم 119 ریٹنگ پوائنٹ کے ساتھ دوسرے مقام پر قابض ہے۔
زمبابوے کے خلاف تیسرے ونڈے میں شبھمن گل نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کی پہلی سنچری لگاتے ہوئے ٹیم کو 13 رنوں سے جیت دلائی۔ وہ پلیئر آف دی میچ کے علاوہ پلیئر آف دی سیریز بھی بنے۔ ہندوستان کو اب 6 اکتوبر سے جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ونڈے سیریز گھر میں کھیلنی ہے۔ دوسری طرف پاکستان اس سال کے آخر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی20 عالمی کپ کے بعد ونڈے کھیلے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔ہندوستان-پاکستان نے کی ایک جیسی غلطی، کہیں ایشیا کپ اور ٹی20 عالمی کپ میں اٹھانا نہ پڑ جائے بڑا نقصان! یہ بھی پڑھیں۔Asia cup 2022: پاکستان کے خلاف میچ سے پہلے ٹیم انڈیا کی پریشانی میں اضافہ، 19 سال کا گیند باز کرسکتا ہے کھیل خرابآسٹریلیا کے پاس چوتھے نمبر پر آںے کا موقعنیوزی لینڈ ٹیم اگلے ماہ آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ونڈے سیریز کھیلے گی۔ آسٹریلیا سے ہارنے پر اسے اول مقام انگلینڈ کو گنوانا پڑ سکتا ہے۔ دوسری طرف آسٹریلیا جیت جاتا ہے، تو پاکستان کی جگہ چوتھے مقام پر پہنچ سکتا ہے۔ کنگارو ٹیم ابھی 101 پوائنٹ کے ساتھ پانچویں مقام پر قابض ہے۔ دیگر ٹیموں کی بات کریں تو جنوبی افریقہ چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں اور سری لنکا کی ٹیم آٹھویں نمبر پر ہے۔ دوسری طرف ویسٹ انڈیز کی ٹیم 9ویں اور افغانستان 10ویں مقام پر قابض ہے۔ زمبابوے کی ٹیم اوور آل 13ویں مقام پر ہے۔
ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں ابھی ٹی20 ایشیا کپ کی تیاری میں مصروف ہیں۔ ایشیا کپ کے مقابلے 27 اگست سے شروع ہو رہے ہیں۔ ہندوستان اور پاکستان کا مقابلہ 28 اگست کو ہونا ہے۔ کل 6 ٹیموں کو اس میں موقع دیا گیا ہے۔ فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔