ہوم » نیوز » اسپورٹس

ICC Rankings: بابر اعظم ٹی-20 میں بھی نمبر ایک بننے کے قریب، انگلش بلے باز نے 144 کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑا

آئی سی سی کی تازہ رینکنگ (ICC ODI Rankings) میں سری لنکا میں ونڈے سیریز کھیل رہے شیکھر دھون، یجویندر چہل کو بڑا فائدہ ہوا ہے۔ وہیں پاکستان کے کپتان بابر اعظم (Babar Azam) جلد ہی ٹی-20 میں بھی نمبر ایک بلے باز بن سکتے ہیں اور اس کے وکٹ کیپر محمد رضوان (Mohammad Rizwan) نے اپنے ٹی-20 کیریئر کی بہترین رینکنگ حاصل کرلی ہے۔

  • Share this:
ICC Rankings: بابر اعظم ٹی-20 میں بھی نمبر ایک بننے کے قریب، انگلش بلے باز نے 144 کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑا
بابر اعظم ٹی-20 میں بھی نمبر ایک بننے کے قریب، انگلش بلے باز نے 144 کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑا

نئی دہلی: آئی سی سی کی تازہ رینکنگ (ICC ODI Rankings) میں سری لنکا میں ونڈے سیریز کھیل رہے شیکھر دھون، یجویندر چہل کو بڑا فائدہ ہوا ہے۔ وہیں ٹی-20 رینکنگ (ICC T20I Rankings) میں انگلینڈ کے ایک کھلاڑی نے 144 بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم (Babar Azam) جلد ہی ٹی-20 میں بھی نمبر ایک بلے باز بن سکتے ہیں اور اس کے وکٹ کیپر محمد رضوان (Mohammad Rizwan) نے اپنے ٹی-20 کیریئر کی بہترین رینکنگ حاصل کرلی ہے۔


آپ کو بتادیں کہ ہندوستانی سلامی بلے باز شکھردھون (Shikhar Dhawan) سری لنکا کے خلاف پہلے میچ میں ناٹ آوٹ نصف سنچری والی اننگ کے بعد دو مقام کے فائدے سے بدھ کو جاری تازہ آئی سی سی ونڈے رینکنگ (ICC ODI Rankings) میں 16 ویں مقام پر پہنچ گئے جبکہ وراٹ کوہلی دوسرے مقام پر برقرار ہیں۔ شکھر دھون کولمبو میں کھیلی جارہی تین میچوں کی ونڈے سیریز کے پہلے مقابلے میں ناٹ آوٹ 86 رن کی مدد سے 712 ریٹنگ پوائنٹ تک پہنچ گئے، جس سے وہ دو مقام کا فائدہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ جبکہ وراٹ کوہلی کے 848 پوائنٹ ہیں۔ ہندوستان کے ایک اور سینئر بلے باز روہت شرما 817 پوائنٹ سے فہرست میں تیسرے مقام پر ہیں، جس میں پاکستان کے بابر اعظم (873) نمبر ایک پر برقرار ہیں۔


پاکستان کے کپتان بابر اعظم (Babar Azam) جلد ہی ٹی-20 میں بھی نمبر ایک بلے باز بن سکتے ہیں۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم (Babar Azam) جلد ہی ٹی-20 میں بھی نمبر ایک بلے باز بن سکتے ہیں۔


گیند بازوں کی ونڈے رینکنگ میں ہندوستان کے یجویندر چہل (چار مقام کے فائدے سے 20ویں)، سری لنکا کے وانندو ہسارنگا (22 مقام کے فائدے سے 36 ویں)، جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی (8 مقام کے فائدے سے 39 ویں)، آئر لینڈ کے سمی سنگھ (51 ویں مقام پر) اور زمبابوے کے بلیسنگ مزار بانی (70 ویں مقام پر) اوپر کی طرف بڑھنے میں کامیاب رہے۔

محمد رضوان کا جلوہ

آئی سی سی ٹی-20 رینکنگ (ICC T20I Rankings) میں پاکستان کے سلامی بلے باز محمد رضوان اور انگلینڈ کے مڈل آرڈر بلے باز لیام لیونگسٹون کو کافی فائدہ ملا ہے، جو اپنی ٹیموں کے لئے تین میچوں کی سیریز میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی رہے۔ وکٹ کیپر بلے باز رضوان اپنے کیریئر کی سب سے ساتویں رینکنگ پر پہنچ گئے، انہوں نے سیریز کے آخری میچ میں ناٹ آوٹ 76 رن سے کل 176 رن بنائے تھے، جس سے انہیں چار مقام کا فائدہ ہوا۔ اس سال اپریل میں زمبابوے کے خلاف ’پلیئر آف دی سیریز‘ بننے کے بعد وہ پہلی بار ٹاپ-10 میں پہنچے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 21, 2021 08:57 PM IST