ڈبل سنچری لگانے والے ایشان کشن کو ونڈے رینکنگ میں ملا 117 مقام کا فائدہ، کوہلی-سراج پہنچے اس مقام پر

ڈبل سنچری لگانے والے ایشان کشن کو ونڈے رینکنگ میں ملا 117 مقام کا فائدہ، کوہلی-سراج پہنچے اس مقام پر (AFP)

ڈبل سنچری لگانے والے ایشان کشن کو ونڈے رینکنگ میں ملا 117 مقام کا فائدہ، کوہلی-سراج پہنچے اس مقام پر (AFP)

آل راونڈرس کی فہرست میں مہدی حسن معراج تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ہندوستانی کپتان روہت شرما کو دو مقام کا نقصان ہوا ہے اور وہ نوویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    اسٹار انڈین کرکٹر وراٹ کوہلی بدھ کو جاری ہوئی آئی سی سی کی ونڈے رینکنگ میں دو مقام اوپر آتے ہوئے آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ونڈے میں ڈبل سنچری لگانے والے ایشان کشن 117 مقام کی لمبی چھلانگ لگاکر 37ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    کوہلی نے بھی تیسرے ونڈے میں اگست 2019 کے بعد سنچری لگائی تھی۔ شرئیس ایئر 20ویں سے 15ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ تیز گیند باز محمد سراج نے بھی چار مقام کی چھلانگ لگا کر 22واں نمبر حاصل کیا ہے۔ وہیں، آل راونڈ بنگلہ دیشی کرکٹ شکیب الحسن پہلے نمبر پر ہیں۔

    آل راونڈرس کی فہرست میں مہدی حسن معراج تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ہندوستانی کپتان روہت شرما کو دو مقام کا نقصان ہوا ہے اور وہ نوویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بلے بازی میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم پہلے اور گیندبازی میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ اول مقام پر ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:
    عرفان پٹھان نے شیئر کیا خوبصورت ویڈیو، فینس نے کہا: میدان کے اندر بھی جیتا دل اور باہر ...

    ثانیہ مرزا سے طلاق کی خبروں کے درمیان شعیب ملک نے بلے سے مچایا کہرام، بنا ڈالا بڑا ریکارڈ

    یہ بھی پڑھیں:
    ٹوٹ جائے گا ٹیم انڈیا کے گیند باز کا ٹیسٹ میچ کھیلنے کا خواب! نہیں پہنچ پایا بنگلہ دیش

    پاکستان کو ICC نے دیا زوردار جھٹکا، اس میدان پر لگ سکتی ہے پابندی، جانئے وجہ

    امپائر کے ایک فیصلہ سے پلٹ گیا میچ .... صرف 26 رنز سے چوکا پاکستان ... کارتک نے کہی یہ بات

    ہندوستان نے تیسرا ونڈے ان دونوں کی اننگز کی بدولت ہی اپنے نام کیا تھا۔ حالانکہ، بنگلہ دیش کے خلاف پہلے دو ونڈے میں ہار کی وجہ سے ٹیم انڈیا کو ونڈے سیریز 1-2 سے گنوانی پڑی تھی۔ فی الحال دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچوں کی ٹسٹ سیریز کھیلی جارہی ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: