ہوم » نیوز » اسپورٹس

ICC T20I Rankings: دنیا کے ٹاپ -3 بلے بازوں میں شامل ہوئے کے ایل راہل، کوہلی 8 ویں مقام پر پہنچے

آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹی-20 میچوں کی سیریز میں کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) اور کے ایل راہل (Kl Rahul) نے بلے سے مسلسل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

  • Share this:
ICC T20I Rankings: دنیا کے ٹاپ -3 بلے بازوں میں شامل ہوئے کے ایل راہل، کوہلی 8 ویں مقام پر پہنچے
دنیا کے ٹاپ -3 بلے بازوں میں شامل ہوئے کے ایل راہل، کوہلی 8 ویں مقام پر پہنچے

نئی دہلی: حال ہی میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے خلاف کھیلی گئی تین ٹی-20 میچوں کی سیریز میں کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) اور وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہل (Kl Rahul) کے بلے سے مسلسل رن نکلے اور انہیں اس کا فائدہ آئی سی سی کی تازہ ترین جاری ٹی -20 رینکنگ میں ہوا۔ دونوں بلے بازوں کو ایک ایک مقام کا فائدہ ہوا ہے۔ اس فائدے کے ساتھ جہاں کے ایل راہل دنیا کے ٹاپ-3 بلے بازوں میں شامل ہوگئے ہیں، وہیں وراٹ کوہلی ایک مقام کے فائدے کے ساتھ 8 ویں مقام پر آگئے ہیں۔


کینبرا میں کھیلے گئے پہلے ٹی -20 میچ میں نصف سنچری لگانے والے کے ایل راہل آسٹریلیائی محدود اوور کے کپتان ایرون فنچ کو ایک مقام نیچے دھکیل کر تیسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ دوسرے ٹی -20 ٹی میچ میں کے ایل راہل نے 30 رن بنائے تھے، جبکہ تیسرے میں وہ ڈک ہوگئے تھے۔




8 ویں مقام پر پہنچے وراٹ کوہلی

وہیں بات کپتان وراٹ کوہلی کی کریں تو تیسرے اور آخری ٹی -20 میچ میں انہوں نے 85 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی تھی اور وہ اس کی بدولت ایک مقام کے فائدے کے ساتھ 8 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ حالانکہ کوہلی کی یہ شاندار اننگ بھی ٹیم انڈیا کی 12 رنوں سے ملی شکست کو نہیں ٹال پائی۔ آئی سی سی ٹی -20 بلے بازوں کی فہرست میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان نمبر ایک پر برقرار ہیں۔

ایڈم زمپا نے لگائی لمبی چھلانگ

وہیں ٹی -20 گیند بازوں کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ایڈم زمپا دو مقام کی چھلانگ لگاتے ہوئے نمبر چار پر پہنچ گئے ہیں۔ جبکہ انگلینڈ کے کرس جارڈن بھی ٹاپ -10 میں شامل ہوگئے ہیں۔ وہیں انگلینڈ کے اسٹار گیند باز عادل رشید افغانستان کے راشد خان اور مجیب الرحمن کے بعد تیسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 09, 2020 09:59 PM IST