உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 Rankings: پاکستانی کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کا جلوہ قائم، ٹیم انڈیا کے اس کھلاڑی کو ہوا فائدہ

    ہندوستان کے سلامی بلے باز لوکیش راہل بدھ کو جاری آئی سی سی ٹی20 بلے بازی رینکنگ (ICC T20 Rankings) میں ایک مقام کے فائدے سے چوتھے مقام پر پہنچ گئے۔ جبکہ وراٹ کوہلی (virat kohli) اور محدود اووروں کی ٹیم کے نئے کپتان روہت شرما (Rohit Sharma) 10ویں اور 11ویں مقام پر بنے ہوئے ہیں۔ بابر اعظم ٹی20 کے نمبر ون بلے باز بنے ہوئے ہیں۔ دوسرے نمبر پر بھی پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ہیں۔

    • Share this:
      دبئی: ہندوستان کے سلامی بلے باز لوکیش راہل بدھ کو جاری آئی سی سی ٹی20 بلے بازی رینکنگ (ICC T20 Rankings) میں ایک مقام کے فائدے سے چوتھے مقام پر پہنچ گئے۔ جبکہ وراٹ کوہلی (virat kohli) اور محدود اووروں کی ٹیم کے نئے کپتان روہت شرما (Rohit Sharma) 10ویں اور 11ویں مقام پر بنے ہوئے ہیں۔ بابر اعظم ٹی20 کے نمبر ون بلے باز بنے ہوئے ہیں۔ دوسرے نمبر پر بھی پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ہیں۔

      گیند بازوں کی رینکنگ میں تیز گیند باز بھونیشور کمار 20ویں مقام کے ساتھ ٹاپ ہندوستانی ہیں۔ انہیں ایک مقام کا نقصان ہوا ہے۔ ہندوستان کے تیز گیند بازی اٹیک کے قائم جسپریت بمراہ (Jasprit Bumrah) دو مقام کے نقصان سے 26 ویں مقام پر ہیں۔ ٹی20 کی تازہ ترین جاری آل راونڈر کی فہرست میں کسی ہندوستانی کو جگہ نہیں ملی ہے۔ ہندوستان نے حال کے وقت میں کوئی ٹی20 انٹرنیشنل مقابلہ نہیں کھیلا ہے۔

      برج ٹاون میں انگلینڈ کے خلاف پانچویں اور فیصلہ کن میچ میں ویسٹ انڈیز کی 17 رنوں کی جیت میں اہم کردار نبھانے والے بائیں ہاتھ کے اسپنر عقیل حسین اور تیز گیند باز جیسن ہولڈر نے کیریئر کی بہترین رینکنگ حاصل کی ہے۔ مرد رینکنگ میں ہفتہ واری اپڈیٹ میں ویسٹ انڈیز اور انگلیںڈ کی سیریز کے آخری تین میچوں کی کارکردگی پر غور کیا گیا ہے۔ عقیل حسین 15 مقام کی چھلانگ کے ساتھ 18ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے آخری میچ میں 30 رنوں پر چار وکٹ سمیت تین میچ میں چھ وکٹ حاصل کئے۔

      معین علی ٹاپ-3 آل راونڈر میں شامل

      ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے چوتھے میچ میں سب سے بہترین کھلاڑی منتخب کئے گئے معین علی تین میچوں میں 73 رن بناکر 30 مقام کے فائدے سے 67ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے اس میچ میں دو وکٹ بھی حاصل کئے، جس سے وہ آل راونڈر کی فہرست میں گلین میکسویل اور وانندو ہسارنگا کو پیچھے چھوڑ کر تیسرے مقام پر قابض ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: