உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آئی سی سی ٹی20 رینکنگ: سوریہ کمار یادو پہنچے نمبر ون کے قریب، جانیں محمد رضوان سے کتنے قدم دور

    آئی سی سی ٹی20 رینکنگ: سوریہ کمار یادو پہنچے نمبر ون کے قریب

    آئی سی سی ٹی20 رینکنگ: سوریہ کمار یادو پہنچے نمبر ون کے قریب

    سوریہ کمار نے اپنے حالیہ فارم کی بدولت ٹی20 بلے بازوں کی رینکنگ میں خود کو پاکستانی بلے باز محمد رضوان کے بالکل قریب پہنچا دیا ہے۔ سوریہ کمار یادو اب محمد رضوان سے صرف کچھ ہی ریٹنگ پوائنٹس پیچھے ہیں۔ 32 سالہ ہندوستانی کھلاڑی آسٹریلیا میں ہونے والے آئندہ آئی سی سی ٹی20 عالمی کپ 2022 کے دوران ٹاپ پر آنے کی کوشش کرے گا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان کے اسٹار بلے باز سوریہ کمار یادو تازہ ترین آئی سی سی مرد کھلاڑی رینکنگ میں پاکستان کے سلامی بلے باز محمد رضوان کے مزید قریب آگئے ہیں۔ ایسے میں دنیا کے نمبر ون ٹی20 بلے باز بننے کی لڑائی تیز اور دلچسپ ہوگئی ہے۔ سوریہ کمار یادو نے 2022 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہندوستان کی حالیہ ٹی20 سیریز کی دو نصف سنچریوں کے ساتھ ختم کیا۔ اس کے ساتھ ہی وہ اس سیریز میں 119 رنوں کے ساتھ اہم اسکورر بھی رہے۔ سوریہ کمار یادو نے اپنے اس فارم کی بدولت ٹی20 بلے بازوں کی رینکنگ میں خود کو محمد رضوان کے مزید قریب لا دیا ہے۔ سوریہ کمار اب محمد رضوان سے صرف 16 ریٹنگ پوائنٹس پیچھے ہیں۔ 32 سالہ کھلاڑی آسٹریلیا میں ہونے والے آئندہ آئی سی سی ٹی20 عالمی کپ 2022 کے دوران ٹاپ پر آںے کی کوشش کرے گا۔

      محمد رضوان نے حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف 316 رنوں کے شاندار رنوں کے ساتھ اہم اسکورر کے طور پر سات میچوں کی ٹی20 انٹرنیشنل سیریز ختم کی۔ تجربہ کار بلے باز کو سیریز کے چھٹے گیم کے لئے آرام دیا گیا تھا اور لاہور میں سیریز فیصلہ کن میچ میں وہ صرف ایک رن بناپائے تھے۔ ایسے میں دائیں ہاتھ کے بلے باز کی رینکنگ کے مقام میں تو کوئی کمی نہیں آئی، لیکن ریٹنگ پر اس کا اثر ضرور ہوا۔

      نمبر ون پاکستانی بلے باز محمد رضوان سے اب سوریہ کمار یادو معمولی پیچھے ہیں۔
      نمبر ون پاکستانی بلے باز محمد رضوان سے اب سوریہ کمار یادو معمولی پیچھے ہیں۔


      ٹی20 عالمی کپ میں محمد رضوان سے آگے نکلنا چاہیں گے سوریہ کمار

      ٹی20 رینکنگ میں اول پوزیشن کی دوڑ کافی سخت ہوسکتی تھی۔ اگر سوریہ کمار یادو ہندوستان بنام جنوبی افریقہ سیریز کے تیسرے میچ میں محض 8 رن پر آوٹ نہیں ہوتے تو۔ اس کا مطلب ہے کہ دونوں بلے بازوں کے درمیان لڑائی اگلے ماہ تک جاری رہے گی، جب پاکستان اور ہندوستان دونوں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی20 عالمی کپ کے آٹھویں ایڈیشن کو جیتنے کے مضبوط دعویداروں میں شامل ہیں۔

      کے ایل راہل نے لگائی 7  مقام کی چھلانگ

      پاکستان کے کپتان بابر اعظم تازہ ترین ٹی20 انٹرنیشنل بلے باز رینکنگ میں تیسرے مقام پر ہیں۔ ہندوستان کے سلامی بلے باز کے ایل راہل جنوبی افریقہ کے خلاف دو میچوں میں 108 رنوں کی بدولت فہرست میں سات مقام پر ہیں۔ ہندوستان کے سلامی بلے باز کے ایل راہل جنوبی افریقہ کے خلاف دو میچوں میں 108 رنوں کی بدولت فہرست میں سات مقام کی چھلانگ لگاکر 14ویں مقام پر پہنچ گئے، جبکہ جنوبی افریقہ کی تکڑی کوئنٹن ڈی کاک (8 مقام کے فائدے سے 12ویں مقام پر)، ریلے روسو (23 مقام کے فائدے کے ساتھ 20ویں مقام پر) اور ڈیوڈ ملر (10 مقام اوپر 29ویں) نے بھی ترقی کی ہے۔

      ہندوستان کے سلامی بلے باز کے ایل راہل جنوبی افریقہ کے خلاف دو میچوں میں 108 رنوں کی بدولت فہرست میں سات مقام پر ہیں۔
      ہندوستان کے سلامی بلے باز کے ایل راہل جنوبی افریقہ کے خلاف دو میچوں میں 108 رنوں کی بدولت فہرست میں سات مقام پر ہیں۔


      جوش ہیزل ووڈ گیند بازوں کی فہرست میں ٹاپ پر برقرار

      پاکستان کے خلاف انگلینڈ کے ٹاپ آرڈر پرفارمر ڈیوڈ ملان ایک مقام اوپر پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ان کی ٹیم کے ساتھی بین ڈکیٹ کی رینکنگ (8 مقام اوپر 24ویں مقام پر) میں بھی بھی سدھار ہوا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کے تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ ٹی20 انٹرنیشنل گیند بازوں کی فہرست میں اول مقام پر قائم ہیں۔ اسپن جوڑی جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی اور انگلینڈ کے عادل راشد ٹاپ 10 میں تین مقام نیچے ہوگئے ہیں۔ افغانستان کے راشد خان (دوسرے)، سری لنکا کے اسٹار وانندو ہسرنگا (تیسرے) اور آسٹریلیائی کرکٹر ایڈم زمپا (چوتھے) سبھی نے دو دو مقام کی چھلانگ لگائی ہے۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: