உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ICC T20 Rankings: سوریہ کمار یادو کے بلے سے 50 رن اور بابر اعظم کی بادشاہت ختم

    ICC T20 Rankings: آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں بابر اعظم موجودہ وقت میں 818 ریٹنگ پوائنٹ کے ساتھ پہلے مقام پر واقع ہیں۔ وہیں ہندوستانی بلے باز سوریہ کمار یادو 818 ریٹنگ پوائنٹ کے ساتھ پہلے مقام پر واقع ہیں۔ وہیں ہندوستانی بلے باز سوریہ کمار یادو 816 ریٹنگ پوائنٹ کے ساتھ دوسرے مقام پر قابض ہیں۔ بابر اعظم اور سوریہ کمار کے درمیان فی الحال دو ریٹنگ پوائنٹ کا فاصلہ ہے۔ آج کے مقابلے میں اگر یادو کے بلے سے 50 رن اور نکلتے ہیں تو وہ آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں نمبر ون بلے باز بن جائیں گے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے درمیان جاری پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز کا چوتھا مقابلہ ہفتہ کے روز فلوریڈا کے لاڈرہل واقع سینٹرل برووارڈ ریجنل پارک اسٹیڈیم ٹرف گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔ اس مقابلے میں جب ہندوستانی ٹیم میدان میں اترے گی تو سب کی نظر 31 سالہ اسٹار بلے باز سوریہ کمار یادو (Suryakumar Yadav) کے اوپر مرکوز رہے گی۔ دراصل آج کے مقابلے میں اگر سوریہ کمار یادو کے بلے سے 50 رن اور نکلتے ہیں تو وہ پاکستانی بلے باز بابر اعظم (Babar Azam) کو آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر ون بلے باز بن جائیں گے۔

      آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں بابر اعظم موجودہ وقت میں 818 ریٹنگ پوائنٹ کے ساتھ دوسرے مقام پر قابض ہیں۔ وہیں ہندوستانی بلے باز سوریہ کمار یادو 816 ریٹنگ پوائنٹ کے ساتھ دوسرے مقام پر قابض ہیں۔ بابر اعظم اور سوریہ کمار کے درمیان فی الحال دو ریٹنگ پوائنٹ کا فاصلہ ہے۔

      حال ہی میں سوریہ کمار یادو نے بابر اعظم کے ساتھی کھلاڑی محمد رضوان کو ٹی20 رینکنگ میں پیچھے چھوڑا ہے۔ سوریہ کمار یادو سے پہلے محمد رضوان دوسرے مقام پر تھے، لیکن دوسرے ٹی20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف نصف سنچری لگانے کے بعد سوریہ کمار یادو دوسرے مقام پر آگئے ہیں۔ وہیں محمد رضوان ایک مقام نیچے کھسکتے ہوئے تیسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

      واضح رہے کہ سوریہ کمار یادو نے جب سے ہندوستانی ٹیم میں قدم رکھا ہے، وہ زبردست فارم میں چل رہے ہیں۔ خاص طور پر ٹی20 فارمیٹ میں ان کا بلا جم کر چل رہا ہے۔ پہلے پہل انہوں نے نمبر چار پر اپنی اہلیت ثابت کی اور اب اوپننگ کرتے ہوئے بھی رن بنا رہے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری سیریز میں سوریہ کمار یادو تین میچ میں 111 رن بناچکے ہیں اور لسٹ میں ٹاپ پر ہیں۔

      بات کریں سوریہ کمار یادو کے ٹی20 کرکٹ کیریئر کے بارے میں تو انہوں نے ملک کے لئے اب تک 22  میچ کھیلتے ہوئے 20 اننگوں میں 38.1 کی اوسط سے 648 رن بنائے ہیں۔ ٹی20 کرکٹ میں ان کے نام ایک سنچری اور پانچ نصف سنچری درج ہے۔ سوریہ کمار یادو کا کرکٹ کے سب سے چھوٹے فارمیٹ میں انفرادی سب سے بہترین بلے بازی کارکردگی 117 رن ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: