உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ICC T20 world cup 2021 schedule: ہندوستان کا پہلا مقابلہ پاکستان سے ہوگا، جانئے مکمل پروگرام

    ICC t20 world cup 2021 schedule: ٹی-20 عالمی کپ کا آغاز 17 اکتوبر کو ہوگا اور فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ ہندوستان اور پاکستان کی ٹیم کو گروپ-2 میں رکھا گیا ہے۔

    ICC t20 world cup 2021 schedule: ٹی-20 عالمی کپ کا آغاز 17 اکتوبر کو ہوگا اور فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ ہندوستان اور پاکستان کی ٹیم کو گروپ-2 میں رکھا گیا ہے۔

    ICC t20 world cup 2021 schedule: ٹی-20 عالمی کپ کا آغاز 17 اکتوبر کو ہوگا اور فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ ہندوستان اور پاکستان کی ٹیم کو گروپ-2 میں رکھا گیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: آئی سی سی نے اس سال ہونے والے ٹی-20 عالمی کپ کے شیڈول کا اعلان منگل کے روز کر دیا ہے۔ کورونا وائرس کے سبب ہندوستان میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد اب عمان اور دبئی میں کیا جارہا ہے۔ ٹی-20 عالمی کپ کا آغاز 17 اکتوبر کو ہوگا۔ خطابی مقابلہ 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ ہندوستان 24 اکتوبر کو اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔ اس کا پہلا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔ سپر 12 کے مقابلے 23 اکتوبر سے شروع ہوں گے۔ اس سے پہلے 17 اکتوبر سے پہلے راونڈ کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔

      پہلا سیمی فائنل ابو ظہبی میں 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ جبکہ دوسرا سیمی فائنل 11 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں سیمی فائنل پر ریزرو ڈے ہے، خطابی مقابلہ 14 نومبر اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ 15 نومبر پیر کو ریزرو ڈے کے طور پر رکھا گیا ہے۔ ہندوستان شارجہ میں ایک بھی مقابلہ نہیں کھیلے گا۔ ہندوستان کے سبھی مقابلے ہندوستانی وقت کے مطابق، شام 7:30 بجے کھیلا جائے گا۔



      ٹی-20 عالمی کپ کے گروپ کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔ پہلے راونڈ میں 8 ٹیمیں سپر 12 میں جگہ بنانے کے لئے کھیلے گی۔ آئر لینڈ، نیدر لینڈ، سری لنکا اور نامیبیا کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے، جبکہ گروپ بی میں عمان، پی این جی، اسکاٹ لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیم ہیں۔ ہر گروپ کی ٹاپ-2 ٹیم ہی دوسرے راونڈ میں داخلہ حاصل کرے گی۔



      سپر 12 کا پہلا مقابلہ 23 اکتوبر کو دبئی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اسی دن دوسرا مقابلہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جبکہ سپر 12 میں گروپ 2 میں پہلا مقابلہ دبئی کے میدان پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کا لمبے وقت سے ہر کرکٹ مداح کو انتظار تھا۔ اس دن صرف ایک ہی میچ کھیلا جائے گا۔ سپر 12 کے گروپ -1 میں ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ کے علاوہ پہلے راونڈ میں گروپ اے کی فاتح اور گروپ بی کی رنر اپ ٹیم ہوگی۔ وہیں گروپ -2 میں ہندوستان اور پاکستان، نیوزی لینڈ، افغانستان کے ساتھ پہلے راونڈ کی گروپ بی کی فاتح ٹیم اور گروپ اے کی رنر اپ ٹیم ہوگی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: