உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عمران خان نے ہندوستان-پاکستان کے درمیان میچ سے قبل مانگی دعا، کہا- انشاء اللہ پاکستان کی ہوگی جیت

    عمران خان نے ہندوستان-پاکستان کے درمیان میچ سے قبل مانگی دعا، کہا- انشاء اللہ پاکستان کی ہوگی جیت

    عمران خان نے ہندوستان-پاکستان کے درمیان میچ سے قبل مانگی دعا، کہا- انشاء اللہ پاکستان کی ہوگی جیت

    ICC T20 World Cup: پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو بھی یقین ہے کہ ان کی ٹیم ٹی-20 عالمی کپ کے پہلے میچ میں سخت حریف ہندوستان کو شکست دے گی۔ بابر اعظم نے کہا کہ ان کی ٹیم گزشتہ تین سال سے متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کھیل رہی ہے اور یہاں کے حالات سے بخوبی واقف ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: کرکٹ کے دیوانوں کے درمیان اس وقت صرف اور صرف ہندوستان - پاکستان (India Vs Pakistan) میچ کی چرچا ہے۔ ٹی-20 عالمی کپ (ICC T20 World Cup) کا یہ سب سے بڑا مقابلہ آج شام دبئی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ممالک کے مداح اور سابق عظیم کرکٹر اپنی اپنی ٹیموں پر داوں لگا رہے ہیں۔ اس درمیان پاکستان کے وزیر اعظم اور سابق کپتان عمران خان (Imran Khan) نے بھی پاکستانی ٹیم کو جیت کے لئے نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ انہوں نے کہا، ’انشاء اللہ اس بار پاکستان کی جیت ہوگی‘۔

      جیو ٹی وی کے مطابق، اس میچ سے پہلے باضابطہ طور پر عمران خان کے دفتر سے ایک بیان جاری کیا گیا۔ اس میں ہندوستان کے خلاف ٹی-20 عالمی کپ کے مقابلے میں پاکستانی ٹیم کی جیت کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔ عمران خان نے بیان میں کہا ہے، ’ہندوستان کو شکست دینے کے لئے اس ٹیم میں صلاحیت ہے۔ انشاء اللہ پاکستان کی ٹیم اس میچ میں ضرور ہندوستانی ٹیم کو ہرائے گی‘۔

      پاکستان کی مسلسل شکست

      واضح رہے کہ عمران خان کے کپتان رہتے ہوئے بھی پاکستانی ٹیم کبھی بھی ہندوستان کو عالمی کپ میں نہیں ہرا سکی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ عالمی کپ میں پاکستان کے لئے شکست کا سلسلہ 1992 میں شروع ہوا تھا۔ اس وقت عمران خان ہی کپتان تھے۔ اس کے بعد سے لے کر اب تک ٹیم انڈیا ونڈے عالمی کپ میں پاکستان کو 7 بار ہرا چکی ہے۔ اس کے علاوہ ٹی -20 عالمی کپ میں بھی پاکستان کو ہندوستان کے ہاتھوں جب تک 5 بار زبردست شکست ملی ہے۔

      بابر اعظم کو بھی جیت کی امید

      پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو بھی یقین ہے کہ ان کی ٹیم ٹی-20 عالمی کپ کے پہلے میچ میں سخت حریف کو ہرا دے گی، کیونکہ گزشتہ تین چار سال میں متحدہ عرب امارات میں بیشتر کرکٹ کھیلنے کے سبب اسے یہاں کے حالات کا بہتر اندازہ ہے۔ بابر اعظم نے کہا، ’ہم گزشتہ تین سال سے ابو ظہبی میں کرکٹ کھیل رہے ہیں اور یہاں کے حالات سے بخوبی واقف ہیں، ہمیں پتہ ہے کہ وکٹ کیسی ہوگی اور بلے باز کو کیا تال میل بٹھانے ہوں گے۔ میچ کے دن بہتر کھیلنے والی ٹیم کی جیتے گی۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم جیتیں گے‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: