உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ICC T20 World Cup: شعیب اختر اور ٹی وی اینکر کی چھٹی، لائیو شو میں جھگڑے کے بعد پی ٹی وی نے لیا سخت ایکشن

    ٹی-20 عالمی کپ: ہندوستانی کھلاڑیوں کو نیندکی گولیاں کھلا دو‘، میچ سے قبل شعیب اخترکا بابر اعظم کو مشورہ

    ٹی-20 عالمی کپ: ہندوستانی کھلاڑیوں کو نیندکی گولیاں کھلا دو‘، میچ سے قبل شعیب اخترکا بابر اعظم کو مشورہ

    چینل نے تحقیقات مکمل ہونے تک دونوں کو فی الحال آف ایئر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یعنی دونوں اس وقت پی ٹی وی کے کسی شو میں نظر نہیں آئیں گے۔ ویسے بھی شعیب اختر (Shoaib Akhtar) اپنی تذلیل کے بعد استعفیٰ دے چکے تھے۔

    • Share this:
      پاکستان  (Pakistan)  کی موجودہ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ (ICC T20 World Cup) میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے لیکن میدان کے باہر ہنگامہ برپا ہے۔ حال ہی میں ایک لائیو ٹی وی شو میں سابق کرکٹر شعیب اختر اور اینکر نعمان نیاز کے درمیان جھگڑے کے بعد سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی نے بڑا ایکشن لیا ہے۔ چینل نے تحقیقات مکمل ہونے تک دونوں کو فی الحال آف ایئر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یعنی دونوں اس وقت پی ٹی وی کے کسی شو میں نظر نہیں آئیں گے۔ ویسے بھی شعیب اختر  (Shoaib Akhtar) اپنی تذلیل کے بعد استعفیٰ دے چکے تھے۔

      جیو ٹی وی کے مطابق پی ٹی وی PTV  کی جانب سے اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک شعیب اختر اور نعمان نیاز پی ٹی وی کے شو میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے دونوں کو فی الحال ہٹانے کی سفارش کی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ جانچ کمیٹی کی میٹنگ میں عمران خان کے وزیر بھی موجود تھے۔

      شعیب کمیٹی کے سامنے نہیں پہنچے
      جانچ کمیٹی نے نعمان نیاز کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا تھا۔ کمیٹی نے شعیب اختر کو بھی حاضر ہونے کیلئے کہا تھا لیکن انہوں نے یہ کہہ کر جانے سے انکار کر دیا کہ کمیٹی انہیں بلانے کے بجائے ویڈیو دیکھے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ اس کے بعد شعیب نے فوری طور پر شو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔


      کیا ہے پورا معاملہ
      منگل کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے بعد پی ٹی وی کے شو 'گیم آن ہے' کے دوران اینکر اور شعیب اختر کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ اس دوران نعمان نیاز نے انہیں شو سے باہر نکلنے کو کہا۔ شو کے دیگر مہمان سر ویوین رچرڈز، ڈیوڈ گوور، راشد لطیف، عمر گل، راشد لطیف، عاقب جاوید اور پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان ثنا میر بھی اس واقعے سے حیران رہ گئے۔

      شعیب کی صفائی
      اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بدھ کو شعیب اختر نے خود ٹویٹر پر وضاحت کی۔ شعیب اختر نے ٹویٹ کیا، 'سوشل میڈیا پر بہت سے کلپس وائرل ہو رہے ہیں تو میں نے سوچا کہ مجھے وضاحت کرنی چاہیے۔ اینکرز بدتمیز تھے، انہوں نے مجھے شو چھوڑنے کو کہا۔ یہ میرے لیے شرمناک تھا، کیونکہ آپ کے پاس سر ویوین رچرڈز اور ڈیوڈ گوور جیسے قدآور ہیں جو میرے  ہم عصروں اور بزرگوں کے ساتھ سیٹ پر بیٹھے ہیں اور لاکھوں لوگ دیکھ رہے ہیں۔
      استعفیٰ کا اعلان
      انہوں  نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 'مجھے اس پر افسوس ہے لیکن میں فوری طور پر پی ٹی وی اسپورٹس سے استعفیٰ دے رہا ہوں، کیونکہ ملک کے سامنے لائیو ٹیلی ویژن پر میری توہین اور بدتمیزی کی گئی۔'
      Published by:Sana Naeem
      First published: