உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آئی سی سی ٹی-20 رینکنگ: بابر اعظم بنے دنیا کے نمبر-1 ٹی-20 بلے باز، وانندو ہسرنگا ٹاپ گیند باز

    آئی سی سی ٹی-20 رینکنگ: بابر اعظم بنے دنیا کے نمبر-1 ٹی-20 بلے باز، وانندو ہسرنگا ٹاپ گیند باز

    آئی سی سی ٹی-20 رینکنگ: بابر اعظم بنے دنیا کے نمبر-1 ٹی-20 بلے باز، وانندو ہسرنگا ٹاپ گیند باز

    ICC T20I Rankings: بابر اعظم (Babar Azam) آئی سی سی ٹی-20 عالمی کپ 2021 (ICC T20 World Cup 2021) میں بطور بلے باز اور کپتان شاندار پرفارم کر رہے ہیں۔ مسلسل چار میچ جیتنے کے بعد ٹی-20 عالمی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیم پاکستان بن گئی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان کے کپتان بابر اعظم (Babar Azam) اور وانندو ہسرنگا (Wanindu Hasaranga) موجودہ ٹی-20 عالمی کپ میں اپنے سنسنی خیز کارکردگی کے بعد دنیا کے نمبر-1 ٹی-20 بلے باز اور گیند باز بن گئے ہیں۔ بابر اعظم آئی سی سی ٹی-20 عالمی کپ 2021 (ICC T20 World Cup 2021) میں بطور بلے باز اور کپتان شاندار کارکردگی پیش کر رہے ہیں۔ مسلسل چار میچ جیتنے کے بعد ٹی-20 عالمی کپ 2021 کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیم پاکستان (Pakistan) بن گئی ہے۔ بابر اعظم نے انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کو پیچھے چھوڑ کر ٹی-20 رینکنگ میں ٹاپ مقام حاصل کرلیا ہے۔

      بابر اعظم نے انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کو پیچھے چھوڑ کر ٹی-20 رینکنگ میں ٹاپ مقام حاصل کرلیا ہے۔
      بابر اعظم نے انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کو پیچھے چھوڑ کر ٹی-20 رینکنگ میں ٹاپ مقام حاصل کرلیا ہے۔


      بابر اعظم نے پاکستان کے لئے ٹی-20 عالمی کپ میں اہم کردار نبھایا ہے۔ انہوں نے چار اننگوں میں 124.52 کی اسٹرائیک ریٹ سے 66 کی اوسط سے 198 رن بنائے ہیں۔ گزشتہ ہفتے کی رینکنگ میں دوسرے مقام پر بیٹھے بابر اعظم نے 14 پوائنٹ کی سبقت حاصل کرلی اور ڈیوڈ ملان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ڈیوڈ ملان 831 سے 798 پر پھسل گئے۔ جیسن رائے 14ویں، ڈیوڈ ملر 6 مقام کے فائدے سے 33ویں اور جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما 35 مقام کے فائدے کے ساتھ 52 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

      بابر اعظم اس سال اپریل میں ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی سے رینکنگ میں آگے بڑھ کر ٹاپ مقام پر پہنچ گئے تھے۔
      بابر اعظم اس سال اپریل میں ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی سے رینکنگ میں آگے بڑھ کر ٹاپ مقام پر پہنچ گئے تھے۔


      بابر اعظم ٹی-20 اور ونڈے دونوں کی رینکنگ میں ٹاپ پر

      بابر اعظم صرف ٹی-20 ہی نہیں، بلکہ ونڈے رینکنگ میں پہلے مقام پر قابض ہیں۔ وہ پہلے سے ہی آئی سی سی بلے بازوں کی رینکنگ میں نمبر ون پر مقام پر ہیں۔ بابر اعظم اس سال اپریل میں ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی سے رینکنگ میں آگے بڑھ کر ٹاپ مقام پر پہنچ گئے تھے۔ ونڈے رینکنگ میں بابر اعظم کے 873 پوائنٹ ہیں جبکہ وراٹ کوہلی اور روہت شرما بالترتیب 844 اور 813 کے ساتھ زیادہ پیچھے نہیں ہیں۔

      آئی سی سی ٹی-20 رینکنگ میں پانچویں مقام پر 714 پوائنٹ کے ساتھ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی ہیں۔
      آئی سی سی ٹی-20 رینکنگ میں پانچویں مقام پر 714 پوائنٹ کے ساتھ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی ہیں۔


      وراٹ کوہلی پانچویں مقام پر

      آئی سی سی ٹی-20 رینکنگ میں بابر اعظم 834 پوائنٹ کے ساتھ پہلے مقام پر ہیں۔ دوسرے مقام پر 798 پوائنٹ کے ساتھ ڈیوڈ ملان اور تیسرے مقام پر آسٹریلیا کے کپتان 733 پوائنٹ کے ساتھ ایرون فنچ ہیں۔ ٹی-20 رینکنگ میں چوتھے مقام پر پاکستان کے محمد رضوان ہیں، جن کے 731 پوائنٹ ہیں۔ پانچویں مقام پر 714 پوائنٹ کے ساتھ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی ہیں۔ اس فہرست میں ہندوستان کے لوکیش راہل 678 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہیں۔

      روہت شرما اور جسپریت بمراہ نے لگائی چھلانگ

      ہندوستانی بلے باز روہت شرما آئی سی سی کی مرد ٹی-20 رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں ایک مقام اوپر 23 ویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ تیز گیند باز جسپریت بمراہ نے 10 مقام کی چھلانگ لگاکر 24 واں مقام حاصل کرلیا ہے۔

      روہت شرما آئی سی سی کی مرد ٹی-20 رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں ایک مقام اوپر 23 ویں نمبر پر پہنچ گئے
      روہت شرما آئی سی سی کی مرد ٹی-20 رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں ایک مقام اوپر 23 ویں نمبر پر پہنچ گئے


      وانندو ہسرنگا ٹی-20 گیند بازی رینکنگ میں ٹاپ پر

      آئی سی سی ٹی-20 گیند بازی رینکنگ میں سری لنکا کے وانندو ہسرنگا (Wanindu Hasaranga) ٹاپ پر ہیں۔ وانندو ہسرنگا ایک کلینڈر سال میں ٹی-20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند باز بھی ہیں۔ وہ ٹی-20 عالمی کپ میں شاندار فارم میں ہیں اور 14 وکٹ لے کر چارٹ میں سب سے آگے ہیں۔ ان کی بہترین کارکردگی 9 رن دے کر تین وکٹ ہے۔ ان کا اکنامی ریٹ 5.04 ہے، جو اس ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی ہے۔ وانندو ہسرنگا کے ٹی-20 رینکنگ میں 776 پوائنٹ ہیں۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر 770 پوائنٹ کے ساتھ جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی ہیں اور تیسرے نمبر پر 730 پوائنٹ کے ساتھ انگلینڈ کے عادل رشید ہیں۔ افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان اور مجیب الرحمن بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔ جنوبی افریقہ کے اینرک نارکیا 7ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹیم کے ساتھی ڈیون پریٹوریس 34ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ بنگلہ دیش کے شرف الاسلام 38 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

      آل راونڈرس رینکنگ میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی 271 پوائنٹ کے ساتھ ہیں۔
      آل راونڈرس رینکنگ میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی 271 پوائنٹ کے ساتھ ہیں۔


      محمد نبی بنے نمبر1 ٹی-20 آل راونڈر

      آئی سی سی ٹی-20 آل راونڈرس رینکنگ میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی 271 پوائنٹ کے ساتھ ہیں۔ دوسرے مقام پر بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ہیں۔ شکیب الحسن کو بھی پوائنٹ 271 ہیں۔ حالانکہ چوٹ کی وجہ سے شکیب الحسن اب آئی سی سی ٹی-20 عالمی کپ 2021 ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ٹی-20 آل راونڈرس رینکنگ میں تیسرے مقام پر نامیبیا کے جے جے اسمتھ ہیں۔ ان کے 175 پوائنٹ ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: