உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آئی سی سی ٹی20 رینکنگ: انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت سے ہندوستان کو فائدہ، جانیں تازہ رینکنگ

    آئی سی سی ٹی20 رینکنگ: ہندوستان کو آسٹریلیا سے سیریز جیتنے کا ٹی20 رینکنگ میں فائدہ ملا ہے۔ (BCCI Twitter)

    آئی سی سی ٹی20 رینکنگ: ہندوستان کو آسٹریلیا سے سیریز جیتنے کا ٹی20 رینکنگ میں فائدہ ملا ہے۔ (BCCI Twitter)

    ICC T20I Team Rankings: روہت شرما کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم نے آسٹریلیا کو 3 ٹی20 کی سیریز میں شکست دے کر آئی سی سی رینکنگ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کرلی ہے۔ وہیں، پاکستان نے بھی انگلینڈ کو چوتھے ٹی20 میں 3 رن سے ہراکر سیریز 2-2 سے برابر کرلی۔ ہندوستانی ٹیم کو اس کا فائدہ ملا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان نے آسٹریلیا سے 3 ٹی20 کی سیریز 1-2 سے جیتی۔ ٹیم انڈیا کے لحاظ سے یہ جیت اس لئے بھی اہم ہے۔ کیونکہ ہندوستانی ٹیم سیریز کا پہلا مقابلہ ہارنے کے بعد پیچھے ہوگئی تھی۔ اس کے بعد اس نے مسلسل دو میچ جیت کر 9 سال بعد گھر میں آسٹریلیا سے کوئی ٹی20 سیریز جیتی۔ اس جیت کا ٹیم انڈیا کو بڑا فائدہ ملا۔ ہندوستان نے آئی سی سی کی ٹی20 رینکنگ میں اپنے پہلے مقام کو مزید مضبوط کرلیا۔

      آسٹریلیا کو ہرانے کے بعد ہندوستان کی ٹی20 رینکنگ میں ایک پوائنٹ کا اضافہ ہوا ہے اور اب ٹیم انڈیا کے کھاتے میں 268 ریٹنگ پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کی دوسرے مقام پر قابض انگلینڈ سے سبقت 7 پوائنٹ کی ہوگئی ہے۔ انگلینڈ کے 261 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔

       آسٹریلیا کو ہرانے کے بعد ہندوستان کی ٹی20 رینکنگ میں ایک پوائنٹ کا اضافہ ہوا ہے اور اب ٹیم انڈیا کے کھاتے میں 268 ریٹنگ پوائنٹس ہوگئے ہیں۔

      آسٹریلیا کو ہرانے کے بعد ہندوستان کی ٹی20 رینکنگ میں ایک پوائنٹ کا اضافہ ہوا ہے اور اب ٹیم انڈیا کے کھاتے میں 268 ریٹنگ پوائنٹس ہوگئے ہیں۔


      پاکستان کی جیت سے ہندوستان کو فائدہ

      پاکستان کے خلاف چل رہی ٹی20 سیریز کے چوتھے میچ میں انگلینڈ کو 3 رن سے ہار جھیلنی پڑی۔ اس ہار کا بھی فائدہ ہندوستان کو ملا اور رینکنگ میں ٹاپ پر قابض ہندوستانی ٹیم کی صورتحال مزید مضبوط ہوگئی۔ واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 7 ٹی20 کی سیریز کھیلی جارہی ہے۔ فی الحال، یہ سیریز 2-2 سے برابر ہے۔ سیریز کے آخری-3 میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      روہت شرما نے راہل دراوڑ اور کوہلی کو پیچھے چھوڑا، ٹیم انڈیا نے لگائی ریکارڈوں کی جھڑی

      یہ بھی پڑھیں۔

      India vs Australia: ہندوستان نے تیسرا ٹی20 میچ 6 وکٹ سے جیتا، سیریز پر بھی قبضہ 

      عالمی چمپئن آسٹریلیا کو ہندوستان کے خلاف سیریز ہارنے کا نقصان ہوا ہے۔ اس کا ایک ریٹنگ پوائنٹ کم ہوا ہے اور وہ 250 پوائنٹ کے ساتھ چھٹے مقام پر ہے۔ موجودہ ٹی20 عالمی کپ چمپئن کو اپنے خطاب کا بچاو کرنے سے پہلے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی سیریز کھیلنی ہے۔

      پاکستان اس وقت جنوبی افریقہ کے ساتھ ٹی20 رینکنگ میں 258 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسرے مقام پر ہے۔ اگر وہ انگلینڈ سے ٹی20 سیریز کے باقی بچے تین میچ جیت لیتا ہے، تو انگلینڈ کی جگہ دوسرے مقام پر آجائے۔ وہیں اگر انگلش ٹیم باقی بچے 3 میچوں میں سے اگر ایک بھی جیت لیتی ہے تو اس کا دوسرا مقام برقرار رہے گا۔ جبکہ جنوبی افریقہ کے پاس بدھ سے ہندوستان کے خلاف شروع ہونے والی 3 ٹی20 کی سیریز میں اپنی رینکنگ بہتر کرنے کا موقع ہوگا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: