ہوم » نیوز » اسپورٹس

ٹسٹ رینکنگ میں ہندوستان چوٹی پرفائز، دوسرے مقام پرپہنچا انگلینڈ، پاکستان سے پچھڑگیا سری لنکا

سری لنکا نے سیریزکا آغاز97 پوائنٹ اورچھٹے مقام سے کیا تھا۔ وہ ساتویں مقام کے پاکستان سے دوپوائنٹ آگے تھا۔ سری لنکا کواس طرح سے چارپوائنٹ کا نقصان ہوا۔

  • Share this:
ٹسٹ رینکنگ میں ہندوستان چوٹی پرفائز، دوسرے مقام پرپہنچا انگلینڈ، پاکستان سے پچھڑگیا سری لنکا
سری لنکا نے سیریزکا آغاز97 پوائنٹ اورچھٹے مقام سے کیا تھا۔ وہ ساتویں مقام کے پاکستان سے دوپوائنٹ آگے تھا۔ سری لنکا کواس طرح سے چارپوائنٹ کا نقصان ہوا۔

دبئی: انگلینڈ کی ٹیم سری لنکا میں 0۔3 کی کلین سویپ کی بدولت پیر کے روز جاری کی گئی ٹیم ٹسٹ رینکنگ میں دوسرے مقام پر پہنچ گئی ہے جبکہ سری لنکا کی ٹیم پاکستان سے نیچے پھسل گئی ہے۔


انگلینڈ نے اپنی صورتحال میں ایک مقام کی بہتری کی ہے۔ انگلینڈ نے سیریز کا آغاز106 پوائنٹ پرتیسرے مقام سے کی تھی۔ وہ جنوبی افریقہ سے ایک پوائنٹ پیچھے تھا۔ انگلینڈ کو سری لنکا کے خلاف 0۔3 کی جیت سے دوپوائنٹ کا فائدہ ہوا اوروہ 108 پوائنٹ کے ساتھ جنوبی افریقہ کو پیچھے چوڑکر دوسرے مقام پر پہنچ گیا۔  ہندستان 116پوائنٹ کےسواتھ چوٹی پرہے۔

دوسری طرف سری لنکا نے سیریزکا آغاز97 پوائنٹ اورچھٹے مقام سے کیا تھا۔ وہ ساتویں مقام  کے پاکستان سے دوپوائنٹ آگے تھا۔ سری لنکا کواس طرح سے چارپوائنٹ کا نقصان ہوا۔ سری لنکا اب 93 پوائنٹ کے ساتھ پاکستان سے دوپوائنٹ پیچھے ہوگیا ہے۔ تازہ فہرست میں ہندستان (116) پہلے،انگلینڈ (108) دوسرے، جنوبی افریقہ (106) تیسرے آسٹریلیا (102) چوتھے اورنیوزی لینڈ (101) پوائنٹ کے ساتھ  پانچویں مقام پرہے۔



یہ بھی پڑھیں:   مہندرسنگھ دھونی کا ریٹائرمنٹ پلان سامنے آیا، کریں گے یہ خاص کام

یہ بھی پڑھیں:             ٹی -20 ٹیم سے باہرہونے کے بعد دھونی کو پاکستان سے ملی حمایت

یہ بھی پڑھیں:    ایم ایس دھونی کو بولڈ کرکے کیا تھا اپنے کیریئر کا آغاز، اب میچ فکسنگ میں پھنسا یہ گیند باز!۔

یہ بھی پڑھیں:      ٹیم انڈیا کے مایہ ناز کھلاڑی کے قریبی دوست نے کہا "عالمی کپ 2019 کھیلنا دھونی کا خواب"۔
First published: Nov 26, 2018 09:19 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading