உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ICC Test Rankings: انگلینڈ کے جو روٹ بنے نمبر-1 بلے باز، کوہلی اور بابر اعظم پیچھے چھوٹے

    ICC Test Rankings: جو روٹ (Joe Root) نے دوسرے ٹسٹ میں سنچری لگائی تھی۔ انگلینڈ نے یہ ٹسٹ جیتا بھی تھا۔ جو روٹ اپنی اس اننگ کی بدولت ٹسٹ کے نمبر-1 بلے باز بن گئے ہیں۔

    ICC Test Rankings: جو روٹ (Joe Root) نے دوسرے ٹسٹ میں سنچری لگائی تھی۔ انگلینڈ نے یہ ٹسٹ جیتا بھی تھا۔ جو روٹ اپنی اس اننگ کی بدولت ٹسٹ کے نمبر-1 بلے باز بن گئے ہیں۔

    ICC Test Rankings: جو روٹ (Joe Root) نے دوسرے ٹسٹ میں سنچری لگائی تھی۔ انگلینڈ نے یہ ٹسٹ جیتا بھی تھا۔ جو روٹ اپنی اس اننگ کی بدولت ٹسٹ کے نمبر-1 بلے باز بن گئے ہیں۔

    • Share this:
      دبئی: جو روٹ (Joe Root) ٹسٹ کے نمبر-1 بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے دوسرے ٹسٹ نے نیوزی لینڈ (Eng vs NZ) کے خلاف 176 رنوں کی نصف سنچری اننگ کھیلی تھی۔ ان کے ٹسٹ میں 10 ہزار رن بھی پورے ہوگئے ہیں۔ وہ ایسا کرنے والے انگلینڈ کے صرف دوسرے بلے باز ہیں۔ آسٹریلیا کے مارنس لابوشین گزشتہ سال دسمبر سے نمبر-1 پر تھے۔ وہ اب دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ ان کے جو روٹ سے 5 پوائنٹ کم ہوگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف نمبر 3 میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم 0-2 سے آگے ہے۔ جو روٹ تیسرے ٹسٹ میں اچھی کارکردگی کرکے رینکنگ پوائنٹ کو مزید بڑھانا چاہیں گے۔ آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان بھی ٹسٹ سیریز ہونی ہے۔ ایسے میں لابوشین کے پاس پھر سے نمبر-1 پر آنے کا موقع ہوگا۔

      آئی سی سی کی طرف سے جاری رینکنگ میں 31 سال کے جو روٹ کے کل 897 پوائنٹ ہیں۔ انہیں ایک مقام کا فائدہ ملا۔ وہیں مارنس لابوشین ایک سے نمبر-2 پر آگئے ہیں۔ ان کے 892 پوائنٹ ہیں۔ ٹاپ-10 کی بات کی جائے، تو دیگر کسی میں تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 845 پوائنٹ کے تیسرے، پاکستان کے کپتان بابر اعظم 815 پوائنٹ کے ساتھ چوتھے اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن 798 پوائنٹ کے ساتھ پانچویں مقام پر ہے۔ وہ کورونا کے سبب سیریز کے دوسرے میچ میں نہیں اترے تھے۔ جو روٹ نے ان سبھی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

      روہت شرما اور کوہلی بھی ٹاپ-10 میں

      سری لنکا کے ٹسٹ کپتان دموتھ کرونا رتنے 772 پوائنٹ کے ساتھ چھٹے، آسٹریلیا کے عثمان خواجہ 757 پوائنٹ کے ساتھ ساتویں، ہندوستانی کپتان روہت شرما 754 پوائنٹ کے ساتھ آٹھویں، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ 744 پوائنٹک ے ساتھ 9ویں اور وراٹ کوہلی 742 کے ساتھ 10ویں پر قابض ہیں۔ دیگر ہندوستانیوں کی بات کریں تو رشبھ پنت 11ویں اور مینک اگروال 20ویں نمبر پر ہے۔ ٹیم کو آئندہ ماہ یکم جولائی سے انگلینڈ سے واحد ٹسٹ کھیلنا ہے۔

      جسپریت بمراہ کو ملا ایک مقام کا فائدہ

      نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز کائل جیمسن چوٹ کے سبب دوسرے ٹسٹ سے باہر ہوگئے تھے۔ ایسے میں ان کی رینکنگ میں تین مقام کی گراوٹ آئی ہے۔ وہ پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔ آسٹریلیا کے تیز گیند باز پیٹ کمنس 901 پوائنٹ کے ساتھ پہلے اور آر اشون 850 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر بنے ہوئے ہیں۔ ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ ایک مقام اوپر تیسرے مقام پر آگئے ہیں۔ ان کے 830 پوائنٹ ہیں۔ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی چوتھے نمبر پر ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: