ہوم » نیوز » اسپورٹس

آئی سی سی کی نئی ٹسٹ رینکنگ: ہندوستان کی پہلی پوزیشن برقرار، پاکستان کےمحمدعباس نے کردیا زبردست کمال

محمد عباس صرف 10 میچوں میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے گیند باز بن گئے ہیں۔

  • Share this:
آئی سی سی کی نئی ٹسٹ رینکنگ: ہندوستان کی پہلی پوزیشن برقرار، پاکستان کےمحمدعباس نے کردیا زبردست کمال
پاکستانی نوجوان تیزگیند باز محمد عباس کو آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن حاصل ہوئی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آج نئی ٹسٹ رینکنگ جاری کی ہے، جس میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی پہلی پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ گیند بازی میں پاکستان کے محمدعباس نے زبردست چھلانگ لگائی ہے اوروہ تیسری پوزیشن پرپہنچ گئے ہیں۔ محمد عباس محض 10 ٹسٹ کھیلنے کے بعد تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔


بلے بازی کے شعبے میں وراٹ کوہلی  کے بعد آسٹریلیا کے سزا یافتہ کپتان اسٹیون اسمتھ اورتیسرے نمبرپرنیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن قابض ہیں۔ اس کے علاوہ ہندوستان کا کوئی دوسرا کھلاڑی ٹاپ -10 میں شامل نہیں ہے جبکہ پاکستان کا ایک بھی کھلاڑی کا اس فہرست میں نام نہیں ہے۔


عالمی درجہ بندی میں ہندوستان بدستورپہلے نمبرپرموجود ہے جبکہ جنوبی افریقہ دوسرے اورانگلینڈ تیسرے نمبرہے۔ اگرہم پاکستان کی بات کریں تویہ ٹیم اس فہرست میں ساتویں نمبر پرہے۔ نیوزی لینڈ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، سری لنکا چھٹے، پاکستان ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش 9 ویں نمبرپرہے جبکہ 10 ویں نمبرپرزمبابوے کی ٹیم ہے۔


ٹسٹ اورونڈے دونوں میں وراٹ کوہلی پہلے نمبرپر ہیں جبکہ گیند بازی میں انگلینڈ کے تیز گیند بازجیمس اینڈرسن پہلے نمبرپر ہیں جبکہ دوسرے نمبرجنوبی افریقہ کے گریسورباڈا ہیں۔ ٹسٹ رینکنگ میں بلے بازی اورگیند بازی دونوں میں محمد عباس کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی ٹاپ -10 میں شامل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   ٹی -20 سیریز میں اگرآسٹریلیا نے پاکستان کو ہرایا تو ٹیم انڈیا کو ہوگا بڑا نقصان

پاکستانی بلے باز اظہرعلی بلے بازی میں 15 ویں نمبرپرہیں۔  648 پوائنٹ کے ساتھ اظہرعلی نے یہ مقام حاصل کیا ہے۔ اس طرح سے بلے بازی اورگیند بازی دونوں میں پاکستان کے ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔ محمد عباس اوراظہرعلی کے علاوہ کسی بھی کھلاڑی کو ٹاپ -20 میں جگہ نہیں ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    سرفرازاحمد نے کیا انکشاف، "یہ آسٹریلیائی پوری سیریزمیں پاکستانی کھلاڑیوں کوالجھاتے رہے"۔

محمد عباس صرف 10 میچوں میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے گیند باز بن گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف شانداربلے بازی کرنے والے پاکستان کے کپتان سرفرازاحمد کی رینکنگ میں بھی 17 درجہ ترقی ہوئی ہے اوروہ 25 ویں پوزیشن پرپہنچ گئے ہیں۔ قابل ذکرہے کہ محمد عباس آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹسٹ میچ میں 10 وکٹیں حاصل کرکے 'مین آف دی میچ' منتخب ہوئے تھے جبکہ سیریزمیں 17 وکٹیں لینے پرانہیں 'مین آف دی سیریز' کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:   ابو ظہبی ٹیسٹ : تیز گیند باز محمد عباس کا دھماکہ، پاکستان نے آسٹریلیا کو 373 رنوں سے دی مات، سیریز پر قبضہ

یہ بھی پڑھیں:   ٹیسٹ کے بعد اب آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز سے بھی محمد عامر کی ہوگی چھٹی ، یہ گیند باز لے سکتا ہے جگہ !۔

یہ بھی پڑھیں:   عثمان خواجہ ہندوستان کے خلاف سیریزسے ہوسکتے ہیں باہر
First published: Oct 21, 2018 07:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading