دبئی: ٹیم انڈیا (Team India) ٹسٹ کی نمبر-1 ٹیم بن گئی ہے۔ ٹیم نے دوسرے ٹسٹ (India vs New Zealand) میں نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے بعد یہ مقام حاصل کیا۔ ٹیم نے دوسرے ٹسٹ میں نیوزی لینڈ کو 372 رنوں کے بڑے فرق سے شکست دی۔ 540 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مہمان ٹیم صرف 167 رنوں پر سمٹ گئی۔ ہندوستان نے اسی کے ساتھ دو میچوں کی سیریز پر 0-1 سے قبضہ کرلیا۔ راہل دراوڑ (Rahul Dravid) کی بطور کوچ یہ پہلی ٹسٹ سیریز تھی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نمبر-1 سے دوسرے مقام پر آگئی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) کی طرف سے جاری رینکنگ کے مطابق، ہندوستانی ٹیم 124 پوائنٹ کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔ نیوزی لینڈ (New Zealand) کی ٹیم 121 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ دیگر کسی بھی ٹیم کے 120 پوائنٹ نہیں ہیں۔ آسٹریلیا کی ٹیم 108 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے اور انگلینڈ کی ٹیم 107 پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر قابض ہیں۔ پانچویں نمبر پر قابض پاکستانی ٹیم کے 92 پوائنٹ ہیں۔

ٹیم انڈیا نمبر-1 پر قابض ہوگئی ہے۔
ٹیم انڈیا کی کارکردگی گھر میں اچھی رہی ہے۔ ٹیم نے مسلسل 14 ویں سیریز گھر میں جیتی۔ آر اشون (R Ashwin) کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ انہوں نے 2 میچوں کی سیریز میں سب سے زیادہ 14 وکٹ حاصل کئے اور پلیئر آف دی سیریز بنے۔ انہوں نے دوسرے ٹسٹ میں کل 8 وکٹ حاصل کئے۔ پہلے ٹسٹ میں انہیں 6 وکٹ ملے تھے۔ عالمی ٹسٹ چمپئن شپ کی بات کی جائے تو ٹیم انڈیا تیسرے نمبر پر ہے۔
ٹیم انڈیا کو اب جنوبی افریقہ (India vs South Africa) کے دورے پر جانا ہے۔ ٹیم نے وہاں اب تک ٹسٹ سیریز نہیں جیتی ہے۔ ایسے میں راہل دراوڑ کے سامنے بڑا چیلنج ہوگا۔ ٹیم کو کل 3 ٹسٹ میچ کھیلنے ہیں۔
قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں. سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔