نئی دہلی: نیوزی لینڈ میں جاری خاتون عالمی کپ (Women’s World cup 2022) میں اچھی کارکردگی کا کچھ کھلاڑیوں کو فائدہ ہوا ہے اور کچھ کو نقصان۔ آئی سی سی کی تازہ جاری ونڈے رینکنگ (ICC Womens ODI Rankings) میں سلامی بلے باز اسمرتی مندھانا (Smriti Mandhana) کی دوبارہ بلے بازوں کی فہرست میں ٹاپ -10 میں واپسی ہوئی ہے۔ وہ ایک مقام کے فائدے کے ساتھ 10ویں مقام پر آگئی ہیں۔ اسمرتی مندھانا کے 663 ریٹنگ پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف ہندوستان کی جیت میں 30 رنوں کی اننگ کھیلی۔ ایلیسا ہیلی بلے بازوں کی رینکنگ میں پہلے مقام پر ہیں۔
ہندوستانی کپتان متالی راج (Mithali Raj) کو عالمی کپ میں خراب کارکردگی کا خمیازہ بھگتنا پڑا ہے۔ متالی راج کو ایک مقام کا نقصان ہوا ہے اور وہ اب ساتویں مقام سے کھسک کر آٹھویں مقام پر آگئی ہیں۔ متالی راج بنگلہ دیش کے خالف کھاتہ بھی نہیں کول پائیں اور پہلی ہی گیند پر آوٹ ہوگئیں۔ متالی راج کے 696 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ ان دونوں کے علاوہ کوئی بھی ہندوستانی بلے باز ٹاپ -10 میں شامل نہیں ہے۔
جھولن گوسوامی کو ایک مقام کا نقصان
گیند بازوں کی ونڈے رینکنگ میں بھی ہندوستان کی تجربہ کار تیز گیند باز جھولن گوسوامی کو بھی نقصان ہوا ہے۔ جھولن گوسوامی اب ایک مقام نیچے کھسک کر ساتویں مقام پر آگئی ہیں۔ ان کے ابھی 674 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ وہ ٹاپ -10 گیند بازوں میں اکلوتی ہندوستان ہیں۔ جھولن گوسوامی نے حال ہی میں عالمی کپ میں بڑی حصولیابی حاصل کی تھی۔ وہ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والی گیند باز بنی تھیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف چار وکٹ لینے والی اسنیہہ رانا نے اپنے 49ویں نمبر پر برقرار ہیں جبکہ دیپتی شرما 17ویں اور راجیشوری گائیکواڑ 14ویں مقام پر ہیں۔ گیند بازوں کی رینکنگ میں انگلینڈ کی صوفی ایکلسٹن پہلے مقام پر ہیں۔
آل راونڈرس کی رینکنگ میں دیپتی شرما ایک مقام نیچے کھسک کر ساتویں مقام پر آگئی ہیں۔ جھولن گوسوامی کو بڑا فائدہ ہوا ہے۔ وہ دو مقام کی چھلانگ لگاکر ٹاپ -10 میں شامل ہوگئی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔