اپنا ضلع منتخب کریں۔

    خواتین ٹی20 ورلڈ کپ 2023 اور ٹرائی سیریز کے لیے ہوا ہندوستانی ٹیم کا اعلان، ہرمن پریت کور ہوں گی کپتان

    خواتین ٹی20 ورلڈ کپ 2023 اور ٹرائی سیریز کے لیے ہوا ہندوستانی ٹیم کا اعلان، ہرمن پریت کور ہوں گی کپتان

    خواتین ٹی20 ورلڈ کپ 2023 اور ٹرائی سیریز کے لیے ہوا ہندوستانی ٹیم کا اعلان، ہرمن پریت کور ہوں گی کپتان

    ٹیم انڈیا ورلڈ کپ میں گروپ2 میں موجود ہے۔ اس گروپ میں ٹیم انڈیا کے ساتھ انگلیڈ، ویسٹ انڈیز، پاکستان اور آئرلینڈ شامل ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ 2023 کے لیے بی سی سی آئی کی جانب سے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی نے ورلڈ کپ کے ساتھ ساتھ ہندوستان ویسٹ انڈیز اور ساوتھ افریقہ کے درمیان ہونے الی ٹرائی سیریز کے لیے بھی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی شروعات 10 فروری 2023 سے ہوگی۔ اس میں ٹیم انڈیا اپنا پہلا میچ پاکستان کے خلاف 12 فروری 2023 کو کھیلے گی۔ وہیں، ٹرائی سیریز 19 جنوری سے کھیلی جانی ہے۔

      گروپ-2 میں ہے ہندوستانی ٹیم
      ٹیم انڈیا ورلڈ کپ میں گروپ2 میں موجود ہے۔ اس گروپ میں ٹیم انڈیا کے ساتھ انگلیڈ، ویسٹ انڈیز، پاکستان اور آئرلینڈ شامل ہیں۔ دونوں ہی گروپ میں ٹاپ-2 میں رہنے والی ٹیمیں سیمی فائنل میں اپنا مقام حاصل کریں گی۔ وہیں، ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 26 فروری 2023 کو کیپ ٹاون میں کھیلا جائے گا۔

      ورلڈ کپ کے لیے ایسی ہی ہندوستانی ٹیم
      ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھنا (نائب کپتان)، شیفالی ورما، یستیکا بھاٹیہ (وکٹ کیپر)، ریچا گھوش (وکٹ کیپر)، جیمیما روڈریگس، ہرلین دیول، دیپتی شرما، دیویکا ویدیا، رادھا یادو، رینوکا ٹھاکر ، انجلی سروانی، پوجا وستراکر، راجیشوری گائیکواڑ، شیکھا پانڈے۔

      ریزرو- سبینینی میگھنا، اسنیہ رانا، میگھنا سنگھ۔

      ورلڈ کپ میں ایسا ہے ہندوستانی تیم کا شیڈیول
      پاکستان کے خلاف پہلا میچ - 12 فروری: کیپ ٹاؤن۔
      ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا میچ - 15 فروری: کیپ ٹاؤن۔
      انگلینڈ کے خلاف تیسرا میچ - 18 فروری: پورٹ الزبتھ۔
      چوتھا میچ آئرلینڈ کے خلاف – 20 فروری: پورٹ الزبتھ۔

      یہ بھی پڑھیں:

      پلیئنگ ایلیون سے باہر رضوان کیسے بن گئے کپتان؟ کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن ہوا فل آن ڈراما

      یہ بھی پڑھیں:

      کیا راہل دراوڑ کو سائیڈلائن کرنے کا منصوبہ بنا رہا بورڈ؟ سامنے آیا BCCI کا نیا گیم پلان

      ٹرائی سیریز کے لیے ایسا ہے پورا شیڈیول
      سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری - جنوبی افریقہ بمقابلہ انڈیا: بفیلو پارک، مشرقی لندن۔
      سیریز کا دوسرا میچ 21 جنوری - جنوبی افریقہ بمقابلہ ویسٹ انڈیز: بفیلو پارک، ایسٹ لندن۔
      سیریز کا تیسرا میچ 23 جنوری - انڈیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز: بفیلو پارک، ایسٹ لندن۔
      سیریز کا چوتھا میچ 25 جنوری - جنوبی افریقہ بمقابلہ ویسٹ انڈیز: بفیلو پارک، مشرقی لندن۔
      سیریز کا پانچواں میچ 28 جنوری - جنوبی افریقہ بمقابلہ انڈیا: بفیلو پارک، مشرقی لندن۔
      ویسٹ انڈیز بمقابلہ انڈیا، سیریز کا چھٹا میچ: بفیلو پارک، ایسٹ لندن۔
      سیریز کا آخری میچ - 2 فروری: بفیلو پارک، ایسٹ لندن۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: