ہوم » نیوز » اسپورٹس

میتھیوز کی سنچری کی بدولت سری لنکا نے ٹیم انڈیا کو دیا 265 رنوں کا ہدف

خراب شروعات کے بعد میتھوزکی سنچری اورتھرمنےکی نصف سنچری کی بدولت سری لنکا کی ٹیم باعزت اسکورتک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔

  • Share this:
میتھیوز کی سنچری کی بدولت سری لنکا نے ٹیم انڈیا کو دیا 265 رنوں کا ہدف
سری لنکا نے ٹیم انڈیا کو 265 رنوں کا ہدف دیا ہے۔

آئی سی سی عالمی کپ کے اپنے آخری لیگ میچ میں ٹیم انڈیا کو سری لنکا نے 265 رنوں کا ہدف دیا ہے۔ میتھیوز نے 113 رنوں کی اننگ کھیلی۔ تھرمنے نے 53 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اس سے پہلے میتھیوزاورتھرمنے کی جوڑی نے بہترین شراکت کی۔ ہندوستان کے لئے جسپریت بمراہ نے تین وکٹ لئے جبکہ ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجہ، کلدیپ یادو اور بھونیشور کمار نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔


اس سے قبل سری لنکا کی شروعات بے حد خراب رہی۔ ٹیم نے 8 ویں اوورتک اپنے دونوں سلامی بلے باز گنوا دیئے۔ سری لنکا کے پہلے دو وکٹ جسپریت بمراہ نے لئے۔ بمراہ نے پہلا وکٹ سری لنکا کے کپتان کرونا رتنے کا لیا، جو 10 رن بناکرآوٹ ہوئے۔ اس کے بعد کسل پریرا کو بھی بمراہ نے مہندرسنگھ دھونی کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ پریرا 18 رن ہی بناپائے۔ اس کے بعد جڈیجہ نے کسل مینڈس کو اسٹمپ آوٹ کرایا۔ اگلے اوورمیں ہاردک پانڈیا نے فرنانڈو کو 20 رن پرآوٹ کیا۔ میتھیوز اورتھرمنے کی سنچری شراکت نے سری لنکا کو 265 کے اسکورتک پہنچنے میں مدد کی۔


آپ کوبتادیں کہ ہندوستان نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ یجویندرچہل اورمحمد شمی کوآرام دیا گیا ہے جبکہ رویندرجڈیجہ اورکلدیپ یادو کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ رویندر جڈیجہ اس عالمی کپ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔ انہوں نےایک کامیابی حاصل کی ہے۔


واضح رہے کہ ٹیم انڈیا پہلے ہی سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا چکی ہے وہیں سری لنکائی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہرہوگئی ہے۔ انڈیا کے لئے اس میچ میں جیت درج کرنا دو وجوہات سے ضروری ہے۔ پہلا انڈیا سیمی فائنل مقابلے سے جیت حاصل کرکے مثبت اعتماد اوربھروسہ حاصل کرلے گی۔ وہیں پوائنٹ ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچنے کی امیدوں کو قائم رکھنے کے لئے بھی اسے جیت حاصل کرنا ہوگا۔ حالانکہ اپنی جیت کے ساتھ ساتھ انڈیا کو آسٹریلیا کی شکست کے لئے بھی دعا کرنی ہوگی، جو لیگ مرحلے کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ سے مقابلہ کرے گی۔

ٹیم انڈیا اگرسری لنکا کو شکست دے دیتی ہے تو9 میچوں میں اس کے 15 پوائنٹ ہوں گے، جبکہ اگرآسٹریلیائی ٹیم  بھی جنوبی افریقہ کے خلاف جیت حاصل کرلیتی ہے تواس کے 16 پوائنٹ ہوجائیں گے۔ اس لحاظ سے وہ پوائنٹ ٹیبل میں ایک پھرٹاپ پرپہنچ جائے گی۔ ٹاپ پررہنے والی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں اترے گی جبکہ دوسرے نمبرپررہنے والی ٹیم کا مقابلہ میزبان انگلینڈ سے ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم سری لنکا کوکسی بھی طرح ہلکے میں نہیں لے گی کیونکہ اسی ٹیم نے الٹ پھیرکرتے ہوئے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔ وہیں انڈیا کو انگلینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
First published: Jul 06, 2019 07:16 PM IST