ہوم » نیوز » اسپورٹس

بنگلہ دیش سے محتاط رہنے کی ضرورت، ایک بار ہندوستان کو کر چکا ہے باہر

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان برمنگھم میں ہونے والے اس مقابلہ میں بھلے ہی ٹیم انڈیا کا پلڑا بھاری ہو ، لیکن بنگلہ دیش کو بھی ہلکے میں لینی کی غلطی نہیں کی جا سکتی ہے۔

  • Share this:
بنگلہ دیش سے محتاط رہنے کی ضرورت، ایک بار ہندوستان کو کر چکا ہے باہر
بنگلہ دیش نے 2007 میں ہندوستان کو ہرا کر اسے ورلڈ کپ سے باہر کر دیا تھا: فائل فوٹو۔

سیمی فائنل میں پہنچنے کی دہلیز پر کھڑی ہندوستانی ٹیم کا سامنا منگل کو بنگلہ دیش سے ہو گا۔ ہندوستان سیمی فائنل میں پہنچنے میں صرف ایک جیت دور ہے اور مانا جا رہا ہے کہ اسے وہ جیت آج مل جائے گی۔ وہیں، بنگلہ دیش کو ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچنے کی اپنی امیدوں کو زندہ رکھنے کے لئے اسے ہر حال میں آج ہندوستان کو ہرانا ہو گا۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان برمنگھم میں ہونے والے اس مقابلہ میں بھلے ہی ٹیم انڈیا کا پلڑا بھاری ہو ، لیکن بنگلہ دیش کو بھی ہلکے میں لینی کی غلطی نہیں کی جا سکتی ہے۔


اگر پچھلے کچھ عالمی کپ کو دیکھا جائے تو واضح ہو جائے گا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم کئی بڑی ٹیموں کو عالمی کپ سے باہر کر چکی ہے۔ حالانکہ، یہاں ہندوستان کو سیمی فائنل میں جانے کے لئے ایک پوائنٹ کی ضرورت ہے اور بنگلہ دیش کے بعد اسے ایک میچ اور کھیلنا ہے۔


جنوبی افریقہ کو ہرا کر کیا اپنی مہم کا آغاز


اس عالمی کپ میں بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کو 21 رنوں سے ہرا کر اپنی مہم کا آغاز کیا تھا۔ اس عالمی کپ میں بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور افغانستان پر جیت درج کی ہے۔

انگلینڈ کو کیا تھا باہر

پچھلے عالمی کپ کا سب سے بڑا الٹ پھیر بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو باہر کا راستہ دکھا کر کیا تھا۔ بنگلہ دیش نے انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ بنائی تھی جہاں ہندوستان نے اسے 109 رن سے شکست دے دی تھی۔ بنگلہ دیش نے انگلینڈ کے خلاف پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 275 رن بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ 260 رنوں پر ہی سمٹ گئی تھی۔

سال 2007 کا عالمی کپ ہر ہندوستانی کے لئے کسی برے خواب سے کم نہیں ہے۔ جب ہندوستانی ٹیم عالمی کپ کے شروعاتی دور میں ہی باہر ہو گئی تھی۔ سپر 8 میں بنگلہ دیش نے ہندوستان کو باہر کا راستہ دکھا دیا تھا۔ ہندوستانی ٹیم بنگلہ دیش کو صرف 192 رنوں کا ہی ہدف دے پائی تھی جسے بنگلہ دیشی ٹیم نے نو گیند باقی رہتے ہی پانچ وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔

سال 1999 میں پہلی بار کیا تھا الٹ پھیر

وہیں، بنگلہ دیش نے 1999 عالمی کپ میں پاکستان کو 62 رنوں سے ہرا کر پہلی بار الٹ پھیر کیا تھا۔ بنگلہ دیش نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 223 رن بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 161 رنوں پر ہی ڈھیر ہو گئی تھی۔
First published: Jul 02, 2019 01:42 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading