پلے آف کی دوڑ سے تقریباً باہر ہوچکی دلی کیپٹلس کی ٹیم ہفتہ کو یہاں ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ میچ میں جیت درج کر کے پنجاب کنگس کی امیدوں پر پھیرنے اور اپنی دھندلی امیدوں کو قائم رکھنے کی کوشش کرے گی۔ دہلی نے ابھی تک 11 میچوں میں صرف چار میچ جیتے ہیں اور اگر وہ اپنے بچے ہوئے تین میچ میں جیت بھی درج کرتی ہے تب بھی اس کے 14 پوائنٹس ہی ہوں گے جو کہ ٹاپ چار ٹیموں میں جگہ بنانے کے لیے ممکنہ پوائنٹس نہیں ہیں۔ اگر مگر کی صورتحال کے پیش نظر دلی کی ٹیم کی قسمت اب دوسری ٹیموں کے مظاہروں پر منحصر ہوتی ہے۔
دہلی کا سب سے بڑا مسئلہ ان کی ٹیم میں شامل ہندوستانی بلے بازوں کی نااہلی ہے۔ ان کی ٹیم اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں کپتان ڈیوڈ وارنر، وکٹ کیپر بلے باز فل سالٹ اور مچل مارش پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے۔ پنجاب کنگز کی حالت بھی زیادہ اچھی نہیں ہے۔ اس کے 11 میچوں میں پانچ جیت سے 10 پوائنٹس ہیں اور اسے پلے آف کی اپنی امیدوں کو زندہ رکھنے کے لیے اپنے باقی تمام تین میچ جیتنے ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں:
دلی کے مڈل آرڈر میں شامل ہندوستانی بلے بازوں میں منیش پانڈے، ریپل پٹیل اور امن خان جیسے کھلاڑی شامل ہیں لیکن یہ سبھی ابھی تک حالاتکے مطابق مظاہرہ نہیں کرپائے ہیں۔ مڈل آرڈر کے بلے باز اسٹرائیک روٹیٹ کرنے میں ناکام رہے ہیں اور ساتھ ہی بڑے شاٹ بھی نہیں کھیل پارہے ہیں جس سے ٹیم کو نقصان ہورہا ہے۔ ایسی صورتحال میں جب دلی کے سرفہرست کھلاڑی نہیں چل پاتے ہیں تو ٹیم بکھر جاتی ہے۔
پہلے مرحلے میں اچھی بلے بازی کرنے والے وارنر آخری پانچ اننگز میں بھی نہیں چل سکے اور ان میں سے تین اننگز میں وہ دوہرے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ سکے جو کہ ٹیم کے لیے تشویشناک ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔