ہوم » نیوز » اسپورٹس

دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتارہوا تھا یہ کرکٹر، اب بنا پاکستان کا کوچ

اعجازاحمد سال 2009 سے ہی کوچنگ دے رہےہیں، وہ پاکستان اے اوراس سے پہلے بھی انڈر 19 ٹیم کےکوچ رہ چکے ہیں۔ سال 2010 میں وہ کچھ وقت کےلئےپاکستان کی سینئرٹیم کےبھی کوچ رہے۔

  • Share this:
دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتارہوا تھا یہ کرکٹر، اب بنا پاکستان کا کوچ
اعجازاحمد بنے پاکستان انڈر-19 ٹیم کے کوچ

پاکستان کے سابق بلے باز اوراپنے وقت کے زبردست فیلڈروں میں سے ایک اعجاز احمد کوپاکستان کی انڈر 19 ٹیم کا ہیڈ کوچ بنایا گیا ہے۔ پیر کوپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعجازاحمد کوتین سال کےلئےانڈر19 ٹیم کا ہیڈ کوچ مقررکیا۔ واضح رہےکہ اعجازاحمد سال 2009 سے ہی کوچنگ دے رہے ہیں، وہ پاکستان اے اوراس سے پہلے بھی انڈر19 ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں۔ سال 2010 میں وہ کچھ وقت کے لئے پاکستان کی سینئرٹیم کے بھی کوچ رہے۔ اعجاز احمد نے پاکستان کی انڈر16 ٹیم کوبھی کوچنگ دی ہے۔ اعجازاحمد انڈر19 ٹیم کی کوچنگ کا ذمہ انڈر19 ایشیا کپ سےسنبھالیں گے، جوکہ کولمبومیں 5 ستمبرسےشروع ہوگا۔


اعجازاحمد نے دیا یہ ردعمل


پاکستان کی انڈر19 ٹیم کا کوچ بننے کے بعد اعجازاحمد نے کہا 'پی سی بی نے مجھ پربھروسہ کیا، اس کے لئے میں بے حد شکرگزارہوں، مجھے نوجوان کھلاڑیوں کوتیارکرنے کی اہم ذمہ داری دی گئی ہے۔ جونیئرکرکٹ کسی بھی ملک کی لائف لائن ہے، میں اس ذمہ داری کے لئے تیارہوں'۔


اعجازاحمد سال 2009 میں ہوئے تھےگرفتار۔
اعجازاحمد سال 2009 میں ہوئے تھےگرفتار۔


تنازعہ میں پھنسے تھےاعجاز

واضح رہے کہ اعجازاحمد سال 2009 میں بینک چیک کی جعل سازی کے الزام میں گرفتارہوئے تھے، جس وقت اعجازاحمد کی گرفتاری ہوئی تھی، تب بھی وہ پاکستان کی انڈر19 ٹیم کے کوچ تھے۔ اعجازاحمد کے خلاف لاہورمیں شکایت ہوئی تھی، ان پر10.5 لاکھ روپئے کے دوچیکوں کے ساتھ جعل سازی کا الزام لگایا تھا۔

اعجازاحمد سال 2009 سے پاکستان کی جونیئرٹیم کوکوچنگ دے رہے ہیں۔
اعجازاحمد سال 2009 سے پاکستان کی جونیئرٹیم کوکوچنگ دے رہے ہیں۔


اعجازاحمد کا کیریئر

اعجازاحمد نے پاکستان کے لئے 60 ٹسٹ میچوں میں 3315 رن بنائے، انہوں نے 12 سنچریاں لگائیں۔ اعجازاحمد نے 250 ونڈے بھی کھیلے اور10 سنچریون کی مدد سے 6564 رن بنائے۔ اعجازاحمد نے ونڈے میں 90 اورٹسٹ میں کل 45 کیچ لئے۔ اب اعجاز احمد کوپاکستان کی انڈر19 ٹیم کا کوچ بنایا گیا ہے۔ ویسے پاکستان کی سینئرٹیم کے لئے بھی کوچ کی تلاش جاری ہے، جلد ہی اس کا اعلان بھی ہوسکتا ہے۔
First published: Aug 26, 2019 05:55 PM IST