اب یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ کنگارووں کے کپتان بلے باز اسٹیو اسمتھ نے گزشتہ سال ہوئی اائی پی ایل نیلامی میں اپنا نام رجسٹرڈ نہیں کرایا تھا۔ تب بہت لوگوں نے حیرانی ظاہر کی تھی کہ آخرکار اسمتھ نے ایسا کیوں کیا۔ بہرحال، تازہ خبر یہ ہے کہ اسٹیو اسمتھ آئی پی ایل سے جڑنے جارہا ہے۔ اس کا اعلان خود اسمتھ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر سے ویڈیو پوسٹ کر کے کیا۔ اسمتھ نے پوسٹ کیے ویڈیو میں کہا، نمستے انڈیا، آپ کے لیے بہت ہی دلچسپ خبر ہے۔ میں آئی پی ایل 2023 سے جڑ رہا ہوں۔ میں ٹورنامنٹ کی غیر معمولی اور جنونی ٹیم کے ساتھ جڑنے جارہا ہوں۔‘
حالانکہ یہ ابھی واضح نہیں ہوا ہے کہ اسمتھ کس ٹیم کے ساتھ جڑنے جارہے ہیں اور ان کا کردار کیا ہوگا۔ سوال یہ ہے کہ کیا اسمتھ کسی ٹیم کے ساتھ بطور مینٹور کے طور پر جڑنے جارہے ہیں یا وہ کسی اور رول میں دکھائی دیں گے۔ مجموعی طور پر اس پر ابھی راز ہی بنا ہوا ہے۔ اس مرتبہ ابھی تک کوئی صورتحال واضح نہیں ہوپائے گی، جب خود اسمتھ اس کی تصدیق کریں گے۔
یاد دلادیں کہ سال 2022 نیلامی میں اسمتھ کو کسی فرنچائزی نے نہیں خریدا تھا۔ آخری مرتبہ اسمتھ دہلی کیپٹلس کے یے رشبھ پنت کی کپتانی میں کھیلے تھے۔ ویسے اسٹیو سال 2014 سے لے کر اگلے سات سال تک راجستھان رائلس کا حصہ رہے تھے۔ انہوں نے سال 2019 اور 2020 میں راجستھان کی کپتانی بھی کی تھی۔
وہیں ایک اور خبر کے مطابق، کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کپتان شریس ایئر انجری کے باعث اس سال ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ٹیم انتظامیہ نے انڈین پریمیئر لیگ کے نئے سیزن کے لئے کپتان کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کے تجربہ کار بلے باز نتیش رانا کو یہ ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔