ہوم » نیوز » اسپورٹس

عمران طاہر نے کہا- ہمیں فی الحال کورونا کے ساتھ ہی رہنا پڑے گا

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمران طاہر کا کہنا ہے کہ یہ مشکل وقت ہے جس کی وجہ سے کورونا وائرس کے سبب بہت کچھ تبدیل ہو رہا ہے۔

  • Share this:
عمران طاہر نے کہا- ہمیں فی الحال کورونا کے ساتھ ہی رہنا پڑے گا
عمران طاہر نے کہا- ہمیں فی الحال کورونا کے ساتھ ہی رہنا پڑے گا

نئی دہلی: جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمران طاہر کا کہنا ہے کہ یہ مشکل وقت ہے جس کی وجہ سے کورونا وائرس کے سبب بہت کچھ تبدیل ہورہا ہے۔ پاکستانی نژاد جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر نے کہا کہ لگتا ہے ہمیں فی الحال کورونا کے ساتھ ہی رہنا پڑے گا اور تماشائیوں کے بغیر کرکٹ میچوں کا انعقاد عجیب لگے گا، لیکن اس کے علاوہ دیگر کوئی چارہ نہیں ہے۔ کرکٹ کہیں سے تو شروع کرنی ہی ہے، تو یہ قدم اٹھانا ہی پڑے گا۔


انہوں نے کہا کہ تماشائیوں کے بغیرکرکٹ کا ہونا کافی عجیب لگے گا۔ عمران طاہر کا کہنا ہے کہ یہ ایسی صورت حال ہے جس پر ہمارا کنٹرول نہیں ہے۔ مگر ہمیں کرکٹ شروع کرنے کے لیے ایسا کرنا پڑے گا۔ عمران طاہر نے کہا کہ میچ کے دوران خوشی کا جشن منانے سے خود کو روکنا خاصا مشکل ہوگا، کچھ کھلاڑیوں کا جشن منانے کا انداز قدرتی ہوتا ہے ان کے لیے خود کو روکنا مشکل ہوگا۔


عمران طاہر نے کہا کہ میچ کے دوران خوشی کا جشن منانے سے خود کو روکنا خاصا مشکل ہوگا۔
عمران طاہر نے کہا کہ میچ کے دوران خوشی کا جشن منانے سے خود کو روکنا خاصا مشکل ہوگا۔


عمران طاہر نے کہاہے کہ بابر اعظم اور وراٹ کوہلی دونوں ہی ورلڈ کلاس بلے باز ہیں، ان کے خلاف گیند بازی کرنا آسان نہیں ہوتا ہے اور گیند بازوں کو بہت محتاط رہناپڑتا ہے۔واضح رہے کہ عمران طاہر پی ایس ایل کے بعد کچھ روز لاہور میں اپنی فیملی کے پاس رکے تھے، کورونا وائرس کے باعث فلائٹ آپریشن معطل ہونےکی وجہ سے ساؤتھ افریقہ نہیں جاسکے۔

 
First published: May 21, 2020 05:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading