اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاک اسپنر ابرار احمد نے رقم کی تاریخ، اس معاملے میں بنے سب سے کامیاب گیندباز، کنیریا اور یاسر شاہ کو پیچھے چھوڑا

    پاک اسپنر ابرار احمد نے رقم کی تاریخ، اس معاملے میں بنے سب سے کامیاب گیندباز، کنیریا اور یاسر شاہ کو پیچھے چھوڑا

    پاک اسپنر ابرار احمد نے رقم کی تاریخ، اس معاملے میں بنے سب سے کامیاب گیندباز، کنیریا اور یاسر شاہ کو پیچھے چھوڑا

    ٹسٹ کرکٹ میں یہ سال پاکستان کے لیے کافی خراب گزرا ہے۔ ٹیم نے 2022 میں مجموعی طور پر 9 ٹسٹ میچ کھیلے ہیں، جس میں صرف ایک میچ میں ہی اسے جیت ملی ہے

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Islamabad
    • Share this:
      پاکستان ٹیم کے اسٹار اسپنر ابرار احمد اپنے پہلے ہی ٹسٹ میچ سے چھا گئے تھے۔ انہوں نے اپنے ڈیبیو میچ میں ہی 11 وکٹ لے کر سبھی کو اپنی قابلیت کے بارے میں بتادیا تھا۔ حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی تین ٹسٹ میچوں کی گھریلو سیریز میں ابرار نے دوسرے میچ سے اپنا ڈیبیو کیا تھا۔ اس ڈیبیو میچ کی پہلی اننگ میں انہوں نے 7 وکٹ لیے تھے۔ ابرار اب تک مجموعی طور پر 3 ٹسٹ میچ کھیل چکے ہیں اور سبھی میچوں میں وہ شاندار فام میں نظر آئے ہیں۔ اپنے شروعاتی تین میچوں میں ہی انہوں نے ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

      دانیش کنیریا اور یاسر شاہ کو چھوڑا پیچھے
      دراصل ابرار احمد پہلے تین ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیند باز بن گئے ہیں۔ اس معاملے میں انہوں نے اسپنرز دانش کنیریا اور یاسر شاہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ابرار اب تک اپنے تین ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طور پر 23 وکٹیں لے چکے ہیں۔ یہ پہلے تین ٹیسٹ میں کسی بھی پاکستانی گیند باز سے زیادہ ہے۔ ابرار سے پہلے یہ ریکارڈ فاسٹ بولر شبیر احمد کے پاس تھا۔ انہوں نے اپنے پہلے تین ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طور پر 17 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ پاکستانی اسپنرز دانش کینریا اور یاسر شاہ نے اپنے پہلے تین ٹیسٹ میچوں میں 16-16 وکٹیں حاصل کیں۔

      یہ بھی پڑھیں:

      بابر اعظم کی کپتانی کو کو لے کر چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے دیا بڑا بیان، کہی یہ بات

      یہ بھی پڑھیں:

      'یہ کوئی طریقہ نہیں ہے...' رپورٹر کے تیکھے سوال پر بابر اعظم نے دکھائی آنکھیں،ویڈیو وائرل

      پاکستان کے لیے ٹسٹ میں اچھا نہیں رہا 2022
      ٹسٹ کرکٹ میں یہ سال پاکستان کے لیے کافی خراب گزرا ہے۔ ٹیم نے 2022 میں مجموعی طور پر 9 ٹسٹ میچ کھیلے ہیں، جس میں صرف ایک میچ میں ہی اسے جیت ملی ہے اور ٹیم نے پانچ میچ میں ہار کا سامنا کیا ہے۔ وہیں، تین میچ ڈرا پر ختم ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیم نے گھریلو سیریز پر ایک بھی میچ نہیں جیتا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: