ہوم » نیوز » اسپورٹس

وادی کشمیرمیں نوجوانوں کوکھیل کودکی جانب زیادہ سے زیادہ راغب کرنے کی غرض سے کمر بستہ ہے فوج

وادی کشمیرمیں نوجوانوں کوکھیل کودکی جانب زیادہ سے زیادہ راغب کرنےکی غرض سے فوج کمربستہ ہے۔ فوج کی جانب سے وادی کےمختلف مقامات پرکھیل سرگرمیاں ہوتی ہیں۔ فوج کی جانب سے یہ کوشش رہتی ہے کہ وادی کشمیرنوجوانوں کےاندرموجودصلاحیتیوں کونکھاراجائے اوردنیاکو دکھایاجائے کہ کشمیرکےنوجوان بھی کسی سے کم نہیں۔

  • Share this:
وادی کشمیرمیں نوجوانوں کوکھیل کودکی جانب زیادہ سے زیادہ راغب کرنے کی غرض سے کمر بستہ ہے فوج
وادی کشمیرمیں نوجوانوں کوکھیل کودکی جانب زیادہ سے زیادہ راغب کرنے کی غرض سے کمر بستہ ہے فوج

بارہمولہ: وادی کشمیرمیں نوجوانوں کوکھیل کودکی جانب زیادہ سے زیادہ راغب کرنےکی غرض سے فوج کمربستہ ہے۔ فوج کی جانب سے وادی کےمختلف مقامات پر کھیل سرگرمیاں ہوتی ہیں۔ فوج کی جانب سے یہ کوشش رہتی ہے کہ وادی کشمیر نوجوانوں کے اندرموجودصلاحیتیوں کو نکھاراجائے اوردنیا کو دکھایاجائے کہ کشمیر کے نوجوان بھی کسی سے کم نہیں۔ اب تک فوج نے بہت سارے نوجوانوں جن میں لڑکیاں بھی شامل ہیں، نے بین الاقوامی اورقومی سطح کے مقابلوں میں اپنالوہا منوایا۔ اسی کڑی کے تحت شمالی کشمیرکے ضلع بارہمولہ کے کنزر کرکٹ گراونڈمیں وقتاً فوقتاً فوج کی جانب سے کھیل سرگرمیاں ہوتی ہیں۔


گزشتہ مہینے کے جولائی میں فوج نے اسی گراونڈ میں اسپورٹس فیسٹول شروع کیا تھا۔ اس فیسٹول میں ضلع بارہمولہ، بڈگام اورسری نگر اضلاع کے کھلاڑیوں نے حصہ لے کراپنی صلاحیتوں کامظاہرہ کیا۔ لاک ڈاون اورکورونا وائرس کی وجہ سے محتاط اندازمیں مقابلے کئے گئے،کھلاڑیوں نےسرکارکی گائیڈلائن کاخاص خیال رکھا۔اس فیسٹول میں 500 مختلف زمروں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔خاص بات یہ ہے کہ اس فیسٹول میں چھوٹے بچوں سے لے کر عمر رسیدہ لوگوں کوبھی حصہ لینے کا موقع دیا گیا۔ چھوٹے بچوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا، اس دوران دلچسپ مناظردیکھنے کو ملے۔ شبیراحمدنامی ایک بچے نے نیوز 18 اردوکو بتایا کہ آج انہیں کافی خوشی ہوئی کہ انہیں کسی کھیل مقابلے میں حصہ لینے کا موقع دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک ایتھلیٹ بننا چاہتا ہے۔ اب وہ ہر جگہ مقابلوں میں حصہ لیں گے۔


جولائی میں فوج نے اسی گراونڈ میں اسپورٹس فیسٹول شروع کیا تھا۔ اس فیسٹول میں ضلع بارہمولہ، بڈگام اورسری نگر اضلاع کے کھلاڑیوں نے حصہ لے کراپنی صلاحیتوں کامظاہرہ کیا۔
جولائی میں فوج نے اسی گراونڈ میں اسپورٹس فیسٹول شروع کیا تھا۔ اس فیسٹول میں ضلع بارہمولہ، بڈگام اورسری نگر اضلاع کے کھلاڑیوں نے حصہ لے کراپنی صلاحیتوں کامظاہرہ کیا۔


زبیرنامی نوجوان کھلاڑی نے نیوز 18 اردو کو بتایا کہ وہ کورونا وائرس کے دوران کھیل سرگرمیوں کے معطل رہنے سے وہ گھر میں اپاہج جیسے ہوکررہ گئے تھے۔ اختتامی تقریب پرپوزیشن حاصل کرنے والوں کوانعامات سے نوازا گیا۔ کھلاڑیوں نے فوج کی طرف سے کھیل سرگرمیاں شروع کرنے پرفوج کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پرفوج کے دس سیکٹرکے کمانڈر برگیڈیئر این کے مشرا مہمان خصوصی تھے۔ کمانڈنگ آفیسرامرجیت سنگھ ملک کےعلاوہ فوج کے دیگراعلیٰ افسران بھی تقریب میں موجودتھے۔لاک ڈاون اورکورونا وائرس کے بیچ فوج کی جانب سے کھیل سرگرمیوں کو بحال کرنے پرکھلاڑیوں نے خوشی کااظہار کیا۔ نوجوانوں نے زوردیا کہ اس طرح کے کھیل مقابلے شروع کیا جانا چاہئے۔ دس سیکٹر کے کمانڈنگ آفیسراین کے مشرا نے بتایا کہ نوجوانوں کوکھیل کودمیں بہتر پلیٹ فارم فراہم کرنافوج کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے وادی کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ غلط راستہ ترک کرکے مین اسٹریم میں آکر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 22, 2020 11:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading