رشبھ پنت کی جگہ یہ کھلاڑی اس مرتبہ کرے گا دلی کیپٹلس کی کپتانی
رشبھ پنت کی جگہ یہ کھلاڑی اس مرتبہ کرے گا دلی کیپٹلس کی کپتانی
پنت کار ایکسیڈنٹ میں زخمی ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے انہیں کرکٹ سے دور ہونا پڑا تھا۔ زخمی ہونے کی وجہ سے ہی اس سیزن میں پنت آئی پی ایل کا حصہ نہیں ہوں گے۔
رشبھ پنت کے زخمی ہونے کے بعد فینس کے دل میں ایک ہی سوال تھا کہ آخر اب پنت کی جگہ آئی پی ایل میں دہلی کیپٹلس کی کپتانی کون کرے گا، لیکن اب اس سوال کا جواب فینس کو مل گیا ہے۔ اس سیزن میں آئی پی ایل کی کپتانی کوئی اور نہیں بلکہ ڈیویڈ وارنر کرنے والے ہیںَ اس کو لے کر دہلی کی ٹیم نے آفیشلی اعلان کردیا ہے۔ وہیں، اکشر پٹی کو نائب کپتان منتخب کیا گیا ہے۔
ٹیم کوچ رکی پونٹنگ اور ٹیم مینجمنٹ نے مل کر آخرکار پنت کی جگہ وارنر کو اس سیزن کے لیے دہلی کیپٹلس کی کپتانی سونپ دی ہے۔ بتادیں کہ پنت کار ایکسیڈنٹ میں زخمی ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے انہیں کرکٹ سے دور ہونا پڑا تھا۔ زخمی ہونے کی وجہ سے ہی اس سیزن میں پنت آئی پی ایل کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ویسے، اب پنت کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔ 15 مارچ کو پنت نے اپنے انسٹا پر ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں وہ سوئمنگ پول میں چلتے ہوئے نظر آئے تھے۔
وہیں، وارنر کو آئی پی ایل میں کپتانی کرنے کا تجربہ ہے۔ وارنر نے آئی پی ایل میں سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم کے لیے کپتانی کی تھی۔ ان کی کپتانی میں سال 2016 میں حیدرآباد کی ٹیم اائی پی ایل کا خطاب بھی جیتنے میں کامیاب رہی تھی۔ اب ایسے میں دیکھنا ہوگا کہ اس سیزن آئی پی ایل میں وارنر کی کپتانی دہلی کیپٹلس کو کامیابی دلاپاتی ہے یا نہیں، آئی پی ایل کی تاریخ میں دہلی کیپٹلس کی ٹیم ایک مرتبہ بھی آئی پی ایل کا خطاب نہیں جیت پائی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔