سانسیں روک دینے والے میچ میں جڈیجہ کی گیند پر دھونی نے لالچ دے کر بیٹسمین کو کیا اسٹمپ، دیکھیں ویڈیو

سانسیں روک دینے والے میچ میں جڈیجہ کی گیند پر دھونی نے لالچ دے کر بیٹسمین کو کیا اسٹمپ، دیکھیں ویڈیو۔ (اے پی)

سانسیں روک دینے والے میچ میں جڈیجہ کی گیند پر دھونی نے لالچ دے کر بیٹسمین کو کیا اسٹمپ، دیکھیں ویڈیو۔ (اے پی)

رویندر جڈیجہ کی گیند پر دھونی بیٹسمین کو لالچ دے کر اسٹمپ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو کو فینس بھی کافی پسند کررہے ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Chennai, India
  • Share this:
    چنئی سوپر کنگس اور پنجاب کگنس کے درمیان چیپاک میں کھیلا گیا میچ سوپر ڈوپر ہٹ رہا، جس میں دھونی کی ٹیم کو آخری اوور میں پنجاب نے 4 وکٹوں سے ہرادیا۔ سانسیں روک دینے والے اس میچ میں آخر تک بھی یہ طئے نہیں ہوپارہا تھا کہ میچ کس کے حق میں جائے گا، کیونکہ متھیشا پتھیرانا نے بہت ہی شاندار اوور ڈالا تھا۔ آخری اوور میں 9 رنوں کی ضرورت تھی اور پنجاب کے بلے بازی کوئی بھی باونڈری نہیں لگا پائے۔ صرف سنگل اور ڈبل کی مدد سے میچ جیت لیا۔ خیر اسی میچ میں پنجاب کی بلے بازی کے دوران 9ویں اوور کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں رویندر جڈیجہ کی گیند پر دھونی بیٹسمین کو لالچ دے کر اسٹمپ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو کو فینس بھی کافی پسند کررہے ہیں۔

    میچ کی اگر بات کی جائے تو آئی پی ایل 2023 کے 41ویں میچ میں پنجاب کنگز نے چنئی سوپر کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چنئی نے 20 اوورز میں 200 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پنجاب کنگز نے آخری گیند پر مطلوبہ 3 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ پنجاب کی جانب سے پربھسیمرن سنگھ نے سب سے زیادہ 42 رنز بنائے جبکہ لیام لیونگسٹن نے 40 رنز بنائے۔


    یہ بھی پڑھیں:

    ایک ہی اوور میں پٹری سے اتری ’جموں ایکسپریس‘، عمران ملک کو روی شاستری نے دی یہ صلاح

    یہ بھی پڑھیں:

    لکھنو کی جیت کے بعد پوائنٹ ٹیبل میں تبدیلی، گجرات-چنئی کو ہوا نقصان، اب ٹاپ4 میں ہیں یہ ٹیمیں

    اس سے پہلے پنجاب کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چنئی نے 20 اوور میں 200 رنز بنائے تھے۔ دھونی نے آخری اوور میں سیم کرن کی آخری دو گیندوں پر لگاتار 2 چھکے لگائے۔ اس کے ساتھ ہی چنئی کے لیے کانوے نے سب سے زیادہ 92 رنز بنائے۔ پنجاب کی جانب سے راہول چاہر، ارشدیپ سنگھ، سکندر رضا اور سیم کرن نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: