آئی پی ایل سیزن16کے پہلے میچ میں ہوگی ’گرو-چیلہ‘ کی زبردست ٹکر، کیا پانڈیا دے پائیں گے دھونی کو چیلنج

آئی پی ایل سیزن16کے پہلے میچ میں ہوگی ’گرو-چیلہ‘ کی زبردست ٹکر، کیا پانڈیا دے پائیں گے دھونی کو چیلنج! (AFP)

آئی پی ایل سیزن16کے پہلے میچ میں ہوگی ’گرو-چیلہ‘ کی زبردست ٹکر، کیا پانڈیا دے پائیں گے دھونی کو چیلنج! (AFP)

آج جمعہ کو جب 16ویں سیزن کا آغاز ہوگا تو مقابلے میں کئی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Ahmadabad, India
  • Share this:
    ہاردک پانڈیا کی قیادت میں اپنے پہلے ہی سیزن میں چمپئن بنی گجرات ٹائٹنس کی ٹیم انڈین پریمئر لیگ کے 16ویں سیزن کے شوعاتی مقابلے میں جب کرشمائی کپتان مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم چنئی سوپر کنگس کے سامنے جمعہ کو میدان میں اترے گی تو اس کی کوشش پچھلی کامیابی کو جاری رکھنے کی ہوگی۔ پانڈیا کئی مرتبہ دھونی کو اپنا مینٹور (یا گرو) بتا چکے ہیں اور گزشتہ سیزن میں طالبعلم (چیلہ) پانڈیا کی ٹیم دو بار گرو دھونی کی ٹیم کو ہرانے میں کامیاب رہی تھی۔ شبمن گل اپنے کرئیر کے سب سے بہترین دور سے گزر رہے ہیں اور راشد خان کے مظاہرے میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ خود پانڈیا نے اپنی فٹنیس پر کافی محنت کی ہے اور گزشتہ آئی پی ایل میں چوٹ سے واپسی کے بعد گیند اور بیٹ دونوں سے اثردار مظاہرہ کررہے ہیں۔

    ٹیم کو اس میچ میں تجربہ کار ڈیوڈ ملر کی کمی محسوس ہوگی، لیکن راہول تیوتیا نے کچھ عرصے سے بیٹ سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ اس خلا کو پر کرنے کی کوشش کریں گے۔ نیوزی لینڈ کے تجربہ کار کھلاڑی کین ولیمسن بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ اگرچہ وہ اس فارمیٹ میں زیادہ خطرناک نہیں سمجھے جاتے لیکن کم اسکور والے میچوں میں وہ ٹیم کے ٹربل شوٹر بن سکتے ہیں۔

    دوسری جانب، چار مرتبہ کی چمپئن ٹیم چنئی سوپر کنگس کے لیے گزشتہ سیزن کافی خراب رہا تھا اور ٹیم پوائنٹ ٹیبل میں نوویں مقام پر تھی۔ دھونی 42 سال کے ہوچکے ہیں لیکن کپتانی کے معاملے میں ان کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    کیا آئی پی ایل کے اس سیزن کے بعد ریٹائرمنٹ لیں گے دھونی؟ChatGPT نے کیا یہ بڑا انکشاف

    یہ بھی پڑھیں:

    گزشتہ سیزن میں بھی ان کے منصوبے کارگر ثابت ہوئے تھے لیکن اس کے باوجود کچھ کمی رہ گئی تھی۔ آج جمعہ کو جب 16ویں سیزن کا آغاز ہوگا تو مقابلے میں کئی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ ’ایمپیکٹ فیکٹر‘ رول کی وجہ سے میچ میں 12 کھلاڑی کھیلیں گے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: