18 جون سے ODI ورلڈ کپ کوالیفائر زمبامبوے میں، دس ٹیمیں لیں گی حصہ

18 جون سے ODI  ورلڈ کپ کوالیفائر زمبامبوے میں، دس ٹیمیں لیں گی حصہ

18 جون سے ODI ورلڈ کپ کوالیفائر زمبامبوے میں، دس ٹیمیں لیں گی حصہ

میزبان زمبامبوے ٹورنامنٹ کے پہلے دن ہرارے اسپورٹس کلب میں نیپال کے خلاف کھیلے گا جو پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے ہدف کے ساتھ اترا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Harare
  • Share this:
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ 10 ٹیم زمبامبوے میں 18 جون سے نو جولائی تک 2023 یکروزہ ورلڈ کپ کوالیفائر میں حصہ لیں گی۔ کوالیفائر کے ذریعے دو ٹیم کو ہندوستان میں اکتوبر-نومبر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کا موقع ملے گا۔ کوالیفائر میں حصہ لینے والی 10 ٹیم کو پانچ پانچ ٹیم کے دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں میزبان زمبامبوے کے علاوہ ویسٹ انڈیز، نیدر لینڈ، نیپال اور امریکہ کو جگہ ملی ہے جب کہ گروپ بی میں سری لنکا، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، اومان اور یو اے ای کو رکھا گیا ہے۔ گروپ مرحلہ میں ہر ٹیم ایک دوسرے سے ایک ایک میچ کھیلے گی اور پھر ہر گروپ سے سرفہرست تین ٹیم سوپر سکس مرحلے میں جگہ بنائے گی۔ سوپر سکس مرحلے وہ ان ٹیموں کے خلاف کھیلیں گی جن سے وہ گروپ مرحلے میں نہیں کھیلی ہیں۔

    سوپر سکس مرحلے میں جگہ بنانے والی ٹیمیں اپنے گروپ سے اس مرحلے تک پہنچنے والی ٹیموں پر پہلے مرحلے کی فتح کے پوائنٹس بھی حاصل کریں گی۔فائنل میں جگہ بنانے والی دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ 2023 کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ کے 34 میچ کوئینز اسپورٹس کلب اور بلاوایو میں بلاوایو ایتھلیٹک کلب اور ہرارے میں ہرارے اسپورٹس کلب اور تاکاشینگا کرکٹ کلب میں ہوں گے۔ فائنل 9 جولائی کو ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔ اولڈ ہرارینس کرکٹ کلب میں بھی پریکٹس میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:

    ’ڈیل اسٹین کا ساتھ ملنے کے بعد بھی۔۔۔‘، عمران ملک کی خراب گیندبازی کو لے کر ویریندر سہواگ نے دی صلاح

    یہ بھی پڑھیں:

    IPL کے پلے آف مقابلے کہاں اور کون سی ٹیم کے درمیان کھیلے جائیں گے، جانیے مکمل شیڈول

    میزبان زمبامبوے ٹورنامنٹ کے پہلے دن ہرارے اسپورٹس کلب میں نیپال کے خلاف کھیلے گا جو پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے ہدف کے ساتھ اترا ہے۔ دو مرتبہ کی چمپئن ویسٹ انڈیز بھی 18 جون کو امریکہ کے خلاف تاکا شینگا کرکٹ کلب میں اترے گا۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: