ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا ونڈے میچ چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔ دوسرا ونڈے میچ آسٹریلیا نے بڑی ہی آسانی کے ساتھ جیت لیا تھا۔ ایسے میں تیسرا ونڈے میچ جو بھی ٹیم جیتے گی، وہ ٹیم ونڈے سیریز جیت لے گی۔ دوسرا ونڈے میچ بری طرح سے ہارنے کے بعد ٹیم انڈیا پر دباو بنا ہوا ہے۔ دراصل، دوسرے ونڈے میں ہندوستانی بلے بازی ناکام رہی تھی۔ جس کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم صرف 117 رن ہی بناپائی تھی۔ اب سیریز کا آخری ونڈے کافی دلچسپ ہونے والا ہے۔
چنئی کی پچ پر تیز گیندبازوں اور اسپنروں کو ملے گا فائدہ چنئی کی پچ پر ہلکی گھاس ہونے کی امید جتائی گئی ہے۔ آوٹ فیلڈ بھی تیز ہوگی۔ ایسے میں دونوں ٹیموں کے تیز گیندبازوں کو فائدہ مل سکتا ہے۔ ٹاس جیتنے کے بعد ٹیم پہلے فیلڈنگ کرنا چاہے گی۔ جس سے ٹاس جیتنے والی ٹیم تیز گینباز سے فائدہ اٹھاسکے۔ چنئی کی پچ پر بعد میں اسپنرس بھی اپنا جلوہ دکھاسکتے ہیں۔ وہیں، اس پچ کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ بلے بازی کے لیے بھی موافق ہوتی ہے۔ ایسے میں جو بھی ٹیم آل راونڈرس کے ساتھ کھیل دکھائے گی اس کی جیت چنئی میں ہوسکتی ہے۔ اس میدان پر 23 ونڈے میچ کھیلے گئے ہیں جس میں بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو 8 میچ میں جیت اور پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو 13 میچ میں جیت ملی ہے۔ اس کے علاوہ 2 میچ بے نتیجہ رہے تھے۔
تیسرے ونڈے میں عمران ملک اور واشنگٹن سندر کو مل سکتا ہے موقع
تیسرے ونڈے میں چنئی کی پچ پر تیز گیندبازوں کو موقع مل سکتا ہے۔ ایسے میں نوجوان تیز گیندباز عمران ملک کو میچ مین شاردول کی جگہ موقع دیا جاسکتا ہے، وہیں اکشر پٹیل کی جگہ واشنگٹن سندر کو بھی ممکنہ گیارہ کھلاڑیوں میں جگہ مل سکتی ہے۔ بتادیں کہ عمران کی آگ اگلتی ہوئی گیند کا ہر کوئی معترف ہے۔ تیسرے ونڈے میں عمران کے کھلنے سے یقیناً آسٹریلیائی بلے بازوں پر دباو پڑے گا۔ عمران تیز گیند کرنے میں ماہر ہیں، ایسے میں آسٹریلیائی بلے بازوں کو عمران ملک کا سامنا کرنے میں جھجھک محسوس ہوسکتی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔