اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ٹیم انڈیا کو جھٹکا، کپتان روہت شرما کو لے کر آئی بڑی اپ ڈیٹ

    ٹیم انڈیا کو جھٹکا، کپتان روہت شرما کو لے کر آئی بڑی اپ ڈیٹ

    ٹیم انڈیا کو جھٹکا، کپتان روہت شرما کو لے کر آئی بڑی اپ ڈیٹ

    ہندوستان آسٹریلیا کے درمیان تین ونڈے مقابلوں کی سیریز کھیلی جانی ہے۔ سیریز کا پہلا مقابلہ 17 مارچ کو کھیلا جائے گا

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے چار ٹسٹ مقابلوں کی سیریز میں ہندوستانی ٹیم نے 1-2 سے سیریز جیت لی ہے، لیکن آخری ٹسٹ مقابلہ دونوں ٹیموں کے درمیان ڈرا رہا۔ اب ہندوستان آسٹریلیا کے درمیان تین ونڈے مقابلوں کی سیریز کھیلی جانی ہے۔ سیریز کا پہلا مقابلہ 17 مارچ کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 19 مارچ اور تیسرا و آخری مقابلہ 22 مارچ کو چنئی میں کھیلا جائے گا۔ اس سے پہلے ایک بڑی اپ ڈیٹ آرہی ہے۔

      جب ہاں ، یہ اپ ڈیٹ ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو لے کر ہے۔ کپتان روہت شرما نجی وجوہات کی وجہ سے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ہونے والے پہلے یکروزہ میچ میں نہیں کھیل پائیں گے اور ہاردک پانڈیہ کو اس مقابلے کے لیے کارگزار کپتان نامزد کیا گیا ہے۔

      29 سال کے ہرفن مولا ہاردک پانڈیا نے انڈین پریمیئر لیگ 2022 سیشن میں پہلی بار کھیل رہی گجرات ٹائٹنس کی کپتانی کی تھی اور ٹیم کو چمپئن بنانے میں اہم رول ادا کیا تھا۔ وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پہلے سے ہی ہندوستانی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

      ونڈے سیریز کا شیڈیول

      • پہلا ونڈے: جمعہ 17، مارچ، ممبئی (دوپہر 2 بجے سے)

      • دوسرا ون ڈے: اتوار، 19 مارچ، ویزاگ (دوپہر 2:00 بجے شروع)

      • تیسرا ون ڈے: بدھ، 22 مارچ، چنئی (دوپہر 2:00 بجے شروع)


      یہ بھی پڑھیں:

      عرفان پٹھان نے اپنی بیوی کے ساتھ شیئر کی خوبصورت تصویر، کیپشن نے جیت لیا فینس کا دل

      یہ بھی پڑھیں:

      اس سے پہلے،  روہت نے ہندوستان کے آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز 1-2 سے جیتنے کے بعد پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے ایک سوال کے جواب میں کہا، ’یہ ہمارے لیے کافی اہم ہے۔ ہم ان سبھی کھلاڑیوں کے ساتھ لگاتار رابطے میں رہیں گے جو اس فائنل میں کھیلنے جارہے ہیں اور ان کے کام کی نگرانی کریں گے جب کہ دیکھیں گے کہ ان کے ساتھ کیا ہورہا ہے۔‘
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: