IND vs AUS: میتھیو ویڈ اور میکسویل کی نصف سنچری، آسٹریلیا نے تیسرے ٹی -20 میں ہندوستان کو 12 رنوں سے ہرایا
میتھیو ویڈ (Matthew Wade) اور گلین میکسویل (Glenn Maxwell) کی نصف سنچری کے بعد لیگ اسپنر مشیل سوئپسن کی جادوئی گیند بازی سے آسٹریلیا نے تیسرے اور آخری ٹی-20 بین الاقوامی کرکٹ میچ میں ہندوستان کو 12 رن سے شکست دے کر ٹیم انڈیا کی مسلسل 10 جیت کی فاتحانہ مہم پر روک لگا دی۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 08, 2020 06:32 PM IST

میتھیو ویڈ اور میکسویل کی نصف سنچری، آسٹریلیا نے تیسرے ٹی -20 میں ہندوستان کو 12 رنوں سے ہرایا
نئی دہلی: میتھیو ویڈ (Matthew Wade) اور گلین میکسویل (Glenn Maxwell) کی نصف سنچری کے بعد لیگ اسپنر مشیل سوئپسن کی جادوئی گیند بازی سے آسٹریلیا نے تیسرے اور آخری ٹی-20 بین الاقوامی کرکٹ میچ میں ہندوستان کو 12 رن سے شکست دے کر ٹیم انڈیا کی مسلسل 10 جیت کی فاتحانہ مہم پر روک لگا دی۔ ٹیم انڈیا سیریز 1-2 سے جیتنے میں کامیاب رہی۔
رائیگاں گئی وراٹ کوہلی کی 85 رنوں کی اننگ
آسٹریلیا کے 187 رنون کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کی 85 رنوں کی اننگ کے باوجود سوئپسن (23 رن پر تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کے سبب 20 اوور میں 7 وکٹ پر 174 رن ہی بناسکی۔ وراٹ کوہلی نے 61 گیند کی اپنی اننگ میں چار چوکے اور تین چھکے لگائے، لیکن یہ ٹیم کو جیت دلانے کے لئے ناکافی تھی۔
ہندوستان کی شروعات ہوئی خراب، پاور پلے میں ایک وکٹ پر 55 رن
ہندوستان کو آخری پانچ اوور میں جیت کے لئے 76 رن کی درکار
ہندوستان کو آخری پانچ اوور میں جیت کے لئے 76 رن کی درکارتھی۔ وراٹ کوہلی نے سیمس پر مسلسل دو چھکوں کے ساتھ تیور دکھائے جبکہ ہاردک پانڈیا نے بھی اس اوور میں چھکا لگایا۔ ہاردک پانڈیا نے 17 ویں اوور میں ٹائی کی مسلسل گیندوں پر چوکا اور چھکا لگایا۔ وہ حالانکہ اگلے اوور میں زمپا کی گیند کو ہوا میں لہرا کر فنچ کو کیچ دے بیٹھے۔ انہوں نے 13 گیندوں میں 20 رن بنائے۔ ہندوستان کو آخری دو اوور میں جیت کے لئے 36 رن کی درکار تھی۔ ٹائی کے 19 ویں اوور کی پہلی گیند پر وراٹ کوہلی نے سیمس کو کیچ تھما دیا، جس سے ہندوستان کی جیت کی امید بھی ٹوٹ گئی۔