سڈنی: آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر (Justin Langer) کو انڈین پریمیئر لیگ (IPL) پسند ہے، لیکن انہوں نے گزشتہ سیزن کی ٹائمنگ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیریز میں ہندوستان اور آسٹریلیا (India vs Australia) کے اتنے کرکٹروں کے زخمی ہونے میں اس لیگ کا بھی تعاون ہے۔ کورونا وبا کے سبب آئی پی ایل ستمبر سے نومبر کے درمیان دبئی میں کھیلا گیا۔ عام طور پر یہ اپریل - مئی میں ہندوستان میں ہوتا ہے۔ آئی پی ایل کے بعد سے ہندوستان کے کئی کھلاڑی زخمی ہیں اور آسٹریلیائی ٹیم بھی فٹنس مسائل سے جدوجہد کر رہی ہے۔
جسٹن لینگر نے ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا، ’اس سیشن میں زخمیوں کی فہرست لمبی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ آئی پی ایل 2020 کی ٹائمنگ صحیح نہیں تھی۔ خاص طور پر اتنی بڑی سیریز سے پہلے تو قطعی نہیں، ہندوستان کے اہم کھلاڑی محمد شمی، کے ایل راہل اور امیش یادو تو چوٹوں کے سبب سیریز سے باہر ہوئے ہی اور تب تازہ نام رویندر جڈیجہ اور جسپریت بمراہ کا بھی جڑ گیا ہے۔
آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر پہلے دو ٹسٹ نہیں کھیل سکے۔ جسٹن لینگر نے حالانکہ آئی پی ایل کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ’مجھے آئی پی ایل پسند ہے۔ یہ اسی طرح ہے، جیسے میرے جوانی کے دنوں میں کاونٹی کرکٹ تھا۔ کاونٹی کھیل کر کرکٹ میں نکھار آتا تھا اور اب آئی پی ایل سے محدود اووروں کے کھیل میں نکھار آرہا ہے۔ انہوں نے کہا، ’لیکن اس بار ٹائمنگ صحیح نہیں تھی۔ دونوں ٹیموں میں کتنے کھلاڑی زخمی ہیں، جو لیگ کا اثر بھی ہوسکتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس کا جائزہ لیا جائے گا’۔ یہ پوچھنے پر کہ جسپریت بمراہ اور رویندر جڈیجہ کو نہیں کھیلنے کا کتنا اثر ہوگا؟ انہوں نے کہا، ’یقینی طور پر کافی اثر ہوگا، لیکن مجھے لگتا ہے کہ اب یہ سب سے پہلے فٹ ہوکر بازی مارنے کی بات ہوگئی ہے’۔
واضح رہے کہ ہندوستان اور آسٹریلیا (India vs Australia) کے درمیان بارڈر گواسکر (Border Gavaskar Trophy) ٹرافی کا چوتھا اور فیصلہ کن میچ 15 جنوری سے گابا میں کھیلا جائے گا۔ اس سے پہلے ایڈیلیڈ ٹسٹ میں ہندوستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 8 وکٹ سے شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ میلبورن ٹسٹ میں ہندوستان نے 8 وکٹ سے شاندار جیت حاصل کی تھی۔ تیسرا ٹسٹ میچ سڈنی کرکٹ گراونڈ میں کھیلا گیا، جسے پانچویں دن ہندوستانی کھلاڑیوں نے بہت ہی شاندار طریقے سے ڈرا کروایا۔ فی الحال دونوں ٹیمیں 1-1 کی برابری پر ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔