ہوم » نیوز » اسپورٹس

Ind vs Aus 4th Test, ہندوستان 336 رنوں پر آل آوٹ، آسٹریلیا کو 33 رنوں کی سبقت

ٹ

  • Share this:
Ind vs Aus 4th Test, ہندوستان 336 رنوں پر آل آوٹ، آسٹریلیا کو 33 رنوں کی سبقت
انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا: ہندوستان 336 رنوں پر آل آوٹ، آسٹریلیا کو 33 رنوں کی سبقت

نئی دہلی: ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان برسبین کے گابا میدان میں بارڈر - گواسکر ٹرافی کا آخری اور فائنل ٹسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔ تیسرے دن ہندوستانی اننگ 336 رنوں پر سمٹی۔ اس طرح سے آسٹریلیا کو 33 رنوں کی سبقت حاصل ہوگئی ہے۔ ہندوستان کے لئے شاردل ٹھاکر اور واشنگٹن سندر نے نصف سنچری لگائی۔ شاردل ٹھاکر نے سب سے زیادہ 67 رن بنائے، واشنگٹن سندر نے 62 رنوں کی اننگ کھیلی۔ دونوں بلے بازوں نے ساتویں وکٹ کے لئے 123 رنوں کی شراکت کی۔ آسٹریلیا کی طرف سے سب سے زیادہ 5 وکٹ جوش ہیزل ووڈ نے لئے۔ روہت شرما دوسرے دن 44 رن بناکر آوٹ ہوگئے تھے۔ اجنکیا رہانے 37، مینک اگروال 38 اور رشبھ پنت 23 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ واشنگٹن سندر بھی 62 رن بناکر آوٹ ہوئے۔


آسٹریلیا نے پہلی اننگ میں مارنس لابوشین (108 رن) کی شاندار سنچری کی بدولت 369 رن بنائے۔ ان کے علاوہ ٹم پین (50 رن)، کیمرون گرین (47 رن)، میتھیو ویڈ (45) اور اسٹیو اسمتھ (36 رن) نے بہترین اننگ کھیلی۔ ہندوستان کی طرف سے شاردل ٹھاکر، ٹی نٹراجن اور واشنگٹن سندر نے تین - تین وکٹ لئے جبکہ محمد سراج کو ایک وکٹ ملا۔ سیریز ابھی 1-1 سے برابر ہے۔ آسٹریلیا کو بارڈر - گواسکر ٹرافی جیتنے کے لئے ہر حال میں یہ ٹسٹ میچ جیتنا ہوگا جبکہ ہندوستانی ٹیم کو صرف ڈرا کی ضرورت ہے۔


 


 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 17, 2021 12:53 PM IST