سڈنی میں آسٹریلیا نے ہندوستان کو 66 رنوں سے ہرایا، 3 میچوں کی سیریز 0-1 سے برابر
Ind Vs Aus: کپتان ایرون فنچ اور اسٹیو اسمتھ کی سنچریوں کی مدد سے آسٹریلیا نے ہندوستان کے خلاف 6 وکٹ پر 374 رن بنائے۔ جواب میں ٹیم انڈیا صرف 308 رن ہی بناسکی۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 28, 2020 01:01 AM IST

سڈنی میں آسٹریلیا نے ہندوستان کو 66 رنوں سے ہرایا، 3 میچوں کی سیریز 0-1 سے برابر
سڈنی: کپتان آرون فنچ (114) اور سابق کپتان اسٹیون اسمتھ (105) کی سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے ہندوستان کو پہلے ون ڈے میں 66 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ اس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا کو آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ میں 10 پوائنٹس ملے۔ آسٹریلیائی ٹیم کے بلے بازوں نے ہندوستانی گیندبازوں کی جم کر پٹائی کرتے ہوئے 50 اوورز میں چھ وکٹوں پر 374 رنوں کا مضبوط اسکور بناکر ٹیم انڈیا کو 375 رنوں کا ہدف دیا۔ بڑے ہدف کے دباؤ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم 50 اوور میں 8 وکٹ پر 308 رن ہی بناسکی۔ آسٹریلیا کی طرف سے لیگ اسپنر ایڈم زمپا نے 54 رن پر چار وکٹ لئے۔ سیریز کا دوسرا میچ اتوار کے روز اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔ اگرچہ ہندوستان نے شروع کے دو اوور میں 32 رن جوڑ کر شاندار شروعات کی، لیکن اس کے بعد ہندوستان نے لگاتار وکٹیں گنوا دیں۔ مینک اگروال کو جوش ہیزل ووڈ نے آؤٹ کیا۔ ہندوستان کا پہلا وکٹ 53 کے اسکور پر گرا۔ مینک اگروال نے 18 گیندوں پر 22 رنز میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
ہاردک پانڈیا اور شکھر دھون کا کمال
صرف 101 رنوں کے اسکور پر ٹیم انڈیا کے 4 بلے باز آوٹ ہوگئے تھے، لیکن اس کے بعد شکھر دھون اور ہاردک پانڈیا نے بہترین بلے بازی کی۔ خاص کرکے ہاردک پانڈیا زبردست فارم میں نظر آئے۔ ہاردک پانڈیا نے صرف 31 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی جبکہ شکھر دھون نے 55 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ ان دونوں نے پانچویں وکٹ کے لئے 128 رنوں کی شراکت کی۔ ان دونوں کے کریز پر رہنے سے ٹیم انڈیا نے جیت کی امید نہیں چھوڑی تھی، لیکن جیسے ہی شکھر دھون اور پھر ہاردک پانڈیا آوٹ ہوئے ٹیم انڈیا کی شکست طے ہوگئی۔
اچھی شروعات کے بعد گرے وکٹ
375 رنوں کا ہدف
اس سے پہلے کپتان ایرون فنچ اور اسٹیو اسمتھ کی سنچریوں کی مدد سے آسٹریلیا نے ہندوستان کے خلاف 6 وکٹ پر 374 رن بنائے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا اور ٹاپ آرڈر کے بلے بازوں نے اسے صحیح ثابت کرکے دکھایا۔ اسمتھ نے ہندوستانی گیند بازوں کو نصیحت کرتے ہوئے ونڈے کرکٹ میں دسویں سنچری لگائی۔ آسٹریلیا کے لئے یہ تیسری سب سے تیز ونڈے سنچری تھی، جو صرف 62 گیندوں پر لگی۔ ایرون فنچ نے 124 رن بنائے، جس میں 9 چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ وہیں اسمتھ نے 66 گیندوں میں 105 رنوں کی اننگ کھیلی اور 11 چوکے اور چار چھکے لگائے۔ ’رن مشین’ ڈیوڈ وارنر نے 69 اور ’بگ شو’ گلین میکسویل نے 19 گیندوں میں 45 رن کا تعاون دیا۔ ہندوستانی گیند بازوں کو پچ سے کوئی مدد نہیں ملی اور فیلڈنگ بے حد خراب رہی۔ ہندوستانی فیلڈروں نے تین کیچ چھوڑے۔