ہوم » نیوز » اسپورٹس

برسبین میں سیریزجیتنے کے ساتھ نمبر ون رینکنگ رہے گی داؤ پر

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹسٹ میچوں کی بارڈرگواسکر ٹرافی کے لئے فیصلہ کن مقابلہ جمعہ سے برسبین کے میدان پر شروع ہونے جارہا ہے جس میں سیریز پر قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ آئی سی سی کی نمبر ون ٹسٹ رینکنگ بھی داؤ پر رہے گی ہندوستان اور آسٹریلیا 1-1 کی برابری کے ساتھ چوتھے ٹسٹ میں داخل ہونے جارہی ہیں۔

  • Share this:
برسبین میں سیریزجیتنے کے ساتھ نمبر ون رینکنگ رہے گی داؤ پر
برسبین میں سیریزجیتنے کے ساتھ نمبر ون رینکنگ رہے گی داؤ پر

برسبین: ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹسٹ میچوں کی بارڈرگواسکر ٹرافی کے لئے فیصلہ کن مقابلہ جمعہ سے برسبین کے میدان پر شروع ہونے جارہا ہے جس میں سیریز پر قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ آئی سی سی کی نمبر ون ٹسٹ رینکنگ بھی داؤ پر رہے گی ہندوستان اور آسٹریلیا 1-1 کی برابری کے ساتھ چوتھے ٹسٹ میں داخل ہونے جارہی ہیں۔ آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ میں پہلا ٹسٹ آٹھ وکٹ سے جیتا تھا جبکہ ہندوستان نے میلبورن میں دوسرا ٹسٹ آٹھ وکٹ سے جیت کر سیریز میں برابری حاصل کی۔ سڈنی میں تیسرا ٹسٹ ڈرا پر ختم ہوا اور اب سیریز کا فیصلہ برسبین میں چوتھے اور فیصلہ کن ٹسٹ سے ہوگا۔ اگر ہندوستان برسبین ٹسٹ میں جیت جاتا ہے یا ڈرا کھیلتا ہے تو وہ بارڈر۔گواسکر ٹرافی اپنے پاس برقرار رکھے گا کیونکہ ہندوستان نے 19-2018 میں آسٹریلیا سے گزشتہ سیریز دو۔ایک سے جیتی تھی۔

اگر آسٹریلیا سیریز جیتنے میں کامیاب رہا تو وہ آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ میں پھر سے نمبر ایک کی پوزیشن پر پہنچ جائے گا۔ اگر ہندوستان نے چوتھا ٹسٹ جیتا یا سیریز ایک۔ایک سے برابر رہی تو نیوزی لینڈ نمبر ایک پر برقرار رہے گا۔ موجودہ رینکنگ میں نیوزی لینڈ 118 پوائنٹ کے ساتھ پہلے، آسٹریلیا 116 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے اور ہندوستان 114 پوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔

ہندوستان اس ٹسٹ سے پہلے اپنے زخمی کھلاڑیوں کی چوٹ سے پریشان ہے اور اس نے برسبین ٹسٹ کے لئے اپنی آخری الیون کا اعلان نہیں کیا ہے جبکہ آسٹریلیا نے اپنی آخری الیون کا اعلان کردیا ہے اور ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔ مارکس ہیرس کو زخمی ول پکووسکی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پکووسکی کندھے کی چوٹ کی وجہ سے اس ٹسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 14, 2021 11:59 PM IST