ہوم » نیوز » اسپورٹس

شاردل ٹھاکر نے اپنی شاندار اننگ کا سہرا کوچ شاستری کے سر باندھا

India vs Australia: واشنگٹن سندر اور شاردل ٹھاکر کے 123 رنوں کی اہم شراکت سے ہندوستانی کرکٹ ٹیم پہلی اننگ میں 336 رن بنانے میں کامیاب رہی۔

  • Share this:
شاردل ٹھاکر نے اپنی شاندار اننگ کا سہرا کوچ شاستری کے سر باندھا
شاردل ٹھاکر نے اپنی شاندار اننگ کا سہرا کوچ شاستری کے سر باندھا

برسبین: فاسٹ بالر شاردل ٹھاکر کو دو سال سے زیادہ کے وقفے کے بعد اپنے کریئر کا دوسرا ٹسٹ کھیلنے کا موقع ملا اور اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے گیند اور بلے بازی سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے خود کو ثابت کردیا۔ شاردل ٹھاکر نے چوتھے اور آخری ٹسٹ میں آسٹریلیائی اننگز میں تین وکٹیں حاصل کیں اور پھر ہندوستان کی پہلی اننگز میں تیسرے دن شاندار نصف سنچری بنائی۔


شاردل ٹھاکر نے ہندوستان کی اننگز میں جارحانہ بیٹنگ کی اور تیز گیند بازوں پر ایسے شاٹس کھیلے کہ خالص بلے باز بھی شرما جائے۔ شاردل ٹھاکر نے 115 گیندوں پر 67 رنز میں نو چوکے اور دو چھکے لگائے۔ فاسٹ بالر ٹھاکر نے اپنی عمدہ اننگز کا سہرا ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری کے سر باندھا۔ ٹھاکر نے تیسرے دن کے کھیل کے بعد ورچوول پریس کانفرنس میں کہا کہ جب وہ بیٹنگ کرنے آئے تھے تو روی سر کی وہی بات اس کے ذہن میں گھوم رہی تھی کہ اگر آپ اس ملک میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے تو آپ کو شائقین کی بہت عزت ملے گی۔


شاردل ٹھاکر نے 115 گیندوں پر 67 رنز میں نو چوکے اور دو چھکے لگائے۔ فاسٹ بالر ٹھاکر نے اپنی عمدہ اننگز کا سہرا ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری کے سر باندھا۔
شاردل ٹھاکر نے 115 گیندوں پر 67 رنز میں نو چوکے اور دو چھکے لگائے۔ فاسٹ بالر ٹھاکر نے اپنی عمدہ اننگز کا سہرا ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری کے سر باندھا۔


ہندوستانی تیز گیند باز شاردل ٹھاکر نے کہا کہ جب وہ میدان میں اترے تو حالات ناگفتہ بہ تھے، تماشائی آسٹریلیائی بالرز کا ساتھ دے رہے تھے اور ہندوستان کی حالت بہتر نہیں تھی لیکن وہ روی سر کی بات سے کو یاد کیا اور انہوں نے صرف اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز کی جس کانتیجے سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا واحد مقصد سامعین کی عزت حاصل کرنا اور اپنی ٹیم کی توقعات کے مطابق کھرااترناہے۔ ٹھاکر نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ کامیاب رہے اور اب ٹیم انڈیا اس ٹسٹ میں آسٹریلیا کے برابر ہے۔

فاسٹ بالر شاردل ٹھاکر کو دو سال سے زیادہ کے وقفے کے بعد اپنے کریئر کا دوسرا ٹسٹ کھیلنے کا موقع ملا اور اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے گیند اور بلے بازی سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے خود کو ثابت کردیا۔
فاسٹ بالر شاردل ٹھاکر کو دو سال سے زیادہ کے وقفے کے بعد اپنے کریئر کا دوسرا ٹسٹ کھیلنے کا موقع ملا اور اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے گیند اور بلے بازی سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے خود کو ثابت کردیا۔


واضح رہے کہ ہندوستانی گیند باز شاردل ٹھاکر آسٹریلیا کے خلاف جب بلے بازی کے لئے اترے تب ٹیم 6 وکٹ کے نقصان پر 186 رن بناکر جدوجہد کر رہی تھی۔ ایسے میں ان کے دماغ میں کوچ روی شاستری کی وہ بات تھی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہا گر آپ اس ملک میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو شائقین سے کافی عزت ملے گی۔ شاردل نے اتوار کو میچ کے تیسرے دن آٹھویں نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے 67 رن بنائے۔ واشنگٹن سندر کے ساتھ شراکت کے بارے میں پوچھے جانے پر شاردل ٹھاکر نے کہا، ’ہم نے ساتھ میں زیادہ بلے بازی نہیں کی ہے۔ ایک بار ٹی -20 میچ میں اور ایک بار پریکٹس میچ میں ہی ساتھ میں کھیلے ہیں۔ دونوں کے پاس اس سطح پر کامیاب ہونے کی سوچ ہے۔ ایمانداری سے کہوں تو ہم اسکور بورڈ کی طرف نہیں دیکھ رہے تھے۔ وہاں ہماری کوشش وقت گزارنے کی تھی’۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم تھا کہ تھوڑی دیر کے بعد ان کے گیند باز تھکنے لگیں گے اور پھر ہمارے پاس رن بنانے کا موقع ہوگا۔ ہم ایک دوسرے سے اچھے سے بات کر رہے تھے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 17, 2021 11:18 PM IST