اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہند-بنگلہ دیش میں پہلا ونڈے میچ آج، مڈل آرڈر میں اتریں گے راہل!جانیے ممکنہ پلیئنگ-11

    ہند-بنگلہ دیش میں پہلا ونڈے میچ آج، مڈل آرڈر میں اتریں گے راہل!جانیے ممکنہ پلیئنگ-11 (فائل فوٹو:BCCI Twitter)

    ہند-بنگلہ دیش میں پہلا ونڈے میچ آج، مڈل آرڈر میں اتریں گے راہل!جانیے ممکنہ پلیئنگ-11 (فائل فوٹو:BCCI Twitter)

    محمد شمیع کے زخمی ہونے کے بعد ٹیم میں شامل کیے گئے جموں کشمیر کے نوجوان تیز گیند باز عمران ملک کے پاس خود کو ثابت کرنے کا اچھا موقع رہے گا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ونڈے سیریز آج اتوار سے شروع ہورہی ہے۔ کپتان روہت شرما کے ساتھ سلامی بلے بازی کے لیے شکھر دھون اور کے ایل راہل میں ریس رہے گی۔ اگلے سال ہندوستان میں ہونے والے ونڈے ورلڈ کپ کو لے کر ہندوستانی انتظامیہ ابھی سے اپنی ٹیم کو شکل دینے کی تیاری شروع کرنا چاہتا ہے۔ ایسے میں زیادہ تجربات سے بھی بچنا چاہے گا۔

      کچھ سال پہلے روہت اور دھون کی جوڑی ونڈے میں کافی پسند کی جاتی تھی۔ حالانکہ، اس سال کھیلے 19 ونڈے میچیز میں دھون نے 75.11 کے خراب اسٹرائیک ریٹ سے رن بنائے ہیں، جب کہ 2016 سے 2018 کے درمیان ان کا اسٹرائیک ریٹ 101 تھا۔ کے ایل راہل نے 45 ونڈے میں 5 سنچری اور 10 نصف سنچری اسکور کی ہے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 85 سے زیادہ اور اوسط 45 ہے۔ اگر دھون میچ میں کھیلتے ہیں راہل کو مڈل آرڈر میں اتارا جاسکتا ہے۔ وہ مڈل آرڈر میں پہلے بھی بلے بازی کرچکے ہیں اور انہوں نے شاندار مظاہرہ کیا ہے۔

      विराट कोहली

      کوہلی تیسرے اور شرئیس چوتھے نمبر پر فٹ
      وراٹ کوہلی تیسرے نمبر کے لیے فٹ ہیں۔ شرئیس ایئر دھیرے دھیرے اپنے آپ کو چوتھے نمبر کے بلے باز کے طور پر قائم کررہے ہیں۔ پانچویں نمبر پر وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کو ایشان کشن پر فوقیت دی جاسکتی ہے۔ چھٹویں نمبر پر سنجو سیمسین کے نہیں ہونے کی صورت میں رجت پاٹیدار یا راہل ترپاٹھی میں سے کسی ایک کو جگہ ملنے کا امکان ہے۔ ترپاٹھی گیندبازی بھی کرسکتے ہیں۔ ایسے میں انہیں ہاردک پانڈیا کے آپشن کے طور پر جگہ ملنے کے زیادہ امکانات ہیں۔

      उमरान मलिक

      عمران کے پاس خود کا ثابت کرنے کا موقع
      محمد شمیع کے زخمی ہونے کے بعد ٹیم میں شامل کیے گئے جموں کشمیر کے نوجوان تیز گیند باز عمران ملک کے پاس خود کو ثابت کرنے کا اچھا موقع رہے گا۔ انہوں نے نیوزی لینڈ دورے پر بھی اثردار مظاہرہ کیا تھا۔ میرپور کی پچ تھوڑی دھیمی رہ سکتی ہے۔ تیز گیندبازوں میں دیپک چاہر، محمد سراج اور شاردول ٹھاکر کا کھیلنا قریب قریب پکا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      شاہد آفریدی کا بڑا بیان، کہا: جیسی عزت ہمیں ہندوستان سے ملتی ہے، پاکستان سے بھی نہیں ملتی

      یہ بھی پڑھیں:
      ہندوستان دورہ سے پہلے آسٹریلیا کو لگا جھٹکا، یہ کھلاڑی تین مہینے کیلئے میدان سے ہوا باہر

      دونوں ٹیموں کی ممکنہ پلیئنگ 11:
      بنگلہ دیش: نجم الحسن شانتو، لٹن داس (کپتان)، انعام الحق، شکیب الحسن، مشفق الرحیم (وکٹ کیپر)، محمود اللہ، عفیف حسین، مہدی حسن معراج، حسن محمود، عبادت حسین، مستفیض الرحمٰن۔

      ٹیم انڈیا: روہت شرما (کپتان)، شکھر دھون، وراٹ کوہلی، کے ایل راہل، شریاس ائیر، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، اکشر پٹیل، شاردول ٹھاکر، دیپک چاہر، محمد سراج۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: